مانسہرہ
مانسہرہ معروف نوجوان مصنف، کالم نگار، محقق، ادیب اور سماجی رہنما سراج احمد تنولی کی نئی کتاب "دیا” شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ کتاب ان کے مختلف اخبارات میں لکھے گئے کالموں کا مجموعہ ہے۔
یہ کتاب انہوں نے معروف اشاعتی ادارے مکتبہ شافی سے شائع کی ہے۔ کتاب کا انتساب مصنف نے پاکستان کے نامور تعلیمی ادارے اپنی مادر علمی "جناح بیسک سکول اینڈ کالجز مانسہرہ کے نام معنون کیا ہے۔ سراج احمد تنولی 4 کتابوں کے مصنف ہیں۔ اس سے قبل وہ "بات کر کے دیکھتے ہیں، انسائیکلوپیڈیا مانسہرہ اور مایسطرون” جیسی شہر آفاق کتب شائع کر کے عالمی ادبی حلقوں سے داد و تحسین اور بے شمار ادبی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ سراج احمد تنولی لکھنے کے علاوہ مانسہرہ سبزی منڈی میں اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ سراج احمد تنولی کی اس کتاب کا ٹائٹل نہایت دلکش اور خوبصورت ہے۔ اس خوبصورت نفیس اور دیدہ زیب کتاب کی جلد بہت مضبوط ہے۔


کتاب کے فلیپ پر معروف صحافی (اعظم خان صاحب بی بی سی اردو اسلام آباد، مریم خان نیوز اینکر Hum News اسلام آباد، محمد پرویز صاحب چیف ایڈیٹر روزنامہ سرگرم، نعیم یاد صاحب خطاط، شاعر و ادیب، احسن رضا بھٹی صاحب ایڈیٹر ماہ نامہ طلوع ادب، اسد بھٹی صاحب چیئرمین خوشونت سنگھ لائبریری) کے تبصرے درج ہیں۔
208 صفحات پر مشتمل یہ خوبصورت کتاب عمدہ اور معیاری طباعت وکتابت کے باعث دلکش شاہکار کی صورت ڈھل گئی ہے۔ بہترین کاغذ کے ساتھ قیمت مناسب ہے حصول کتاب کے لیے نیچے دیے گئے وٹس اپ نمبر پر رابطہ کریں۔ اسی پتا پر ایزی پیسہ بھیج کر کتاب منگوا سکتے ہیں۔ رابطے کے لیے نمبر
03441011071
03137716609