اسلام آباد
"پاکستان عالمی ماحولیاتی خطرات کی فہرست میں پہلے نمبر پر”
جرمن واچ کی 2025 کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان اب دنیا کا ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔
تین اہم اقدامات :
1: اب یہ کہنا درست نہیں کہ "پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے”۔ اب ہمیں کہنا ہوگا کہ "پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے”۔ یہ حقیقت میڈیا، پالیسی سازی اور عوامی مکالمے میں اجاگر کرنا ہو گی۔
2: ماحولیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زندگی کے لیے عوامی شعور بیدار کریں:
میڈیا اور دیگر ابلاغی ذرائع کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو یہ سکھانا ہوگا کہ وہ موسمیاتی آفات کے ساتھ جینا کیسے سیکھیں۔
3: عوام کو آگاہ کیا جائے کہ وہ لگاتارآتی ہیٹ ویوز، آسمانی بجلی گرنے، غیر معمولی سائز کے اولوں/اچانک ژالہ باری، شدید آندھیوں، طوفانی بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے پیدا ہونے والے سیلاب جیسے خطرات سے کس طرح خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ، گھروں، دفاتر اور دکانوں کی پائیدار تعمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ضروری ہے—