Skip to content

ٹی سی ایس کی غیر ذمہ دارانہ سروس – ایک تلخ تجربہ

شیئر

شیئر

میں یہ پوسٹ ایک سنجیدہ شکایت اور انتباہ کے طور پر لکھ رہا ہوں تاکہ دوسرے لوگ بھی محتاط رہیں۔

تقریباً ایک ہفتہ قبل، میں نے ٹی سی ایس مانسہرہ سے ایک اہم پارسل کراچی بھجوایا۔ یہ پارسل منگل کے دن ڈیلیور ہونا تھا۔
مگر بدقسمتی سے منگل کو ٹی سی ایس کی ویب سائٹ پر پیغام آیا:

"آپ کا ایڈریس نامکمل ہے، اس لیے ڈیلیوری نہیں ہو سکی۔”
حالانکہ ایڈریس خود لکھا، مکمل، واضح اور درست تھا۔

🕐 بدنظمی کا آغاز

بدھ کو چھٹی تھی، لہٰذا جمعرات کو نمائندے سے رابطہ کیا۔

تمام مطلوبہ معلومات دوبارہ فراہم کیں، نمائندے نے تصدیق کی کہ "ایڈریس مکمل ہے” اور کہا کہ:

“ہم 24 گھنٹوں کے اندر ری-اٹیمپٹ کر دیں گے۔”

❌ جمعہ کو پھر مایوسی

صبح 10 سے 11 بجے تک پارسل نہیں آیا۔

میں نے قریبی داؤد چورنگی برانچ میں شخص کو بھیجا، وہاں بتایا گیا:

“آپ کا پارسل یہاں نہیں، ہیڈ آفس میں ہے، کل آ جائے گا۔”

دوبارہ نمائندے سے بات کی، اس نے یقین دلایا کہ:

“صبح 10 بجے پارسل ضرور پہنچے گا۔”

🕰 ہفتہ کو حقیقت پھر کچھ اور نکلی

صبح 11 بجے بھی پارسل نہ ملا۔

نمائندے نے کہا:

“ابھی تک رائیڈر اسائن نہیں ہوا، سیکنڈ ہاف میں رابطہ کریں۔”

سیکنڈ ہاف میں نمائندے نے کہا:

“آج پارسل ملنا ممکن نہیں، صرف پیر کو آفیس سے لے سکتے ہیں۔”

⚠ آخری دھچکہ

شام کو SMS آیا:

“آپ کا پارسل واپس بھیجا جا رہا ہے کیونکہ ایڈریس نامکمل ہے!”

یہ انتہائی غیرذمہ دارانہ، غیر پیشہ ورانہ اور ناقابلِ قبول رویہ ہے۔
ٹی سی ایس ایک معتبر اور وقت کی پابند سروس سمجھی جاتی ہے، لیکن اس تجربے نے میرا اعتماد ختم کر دیا ہے۔

📣 میری گزارش

اگر آپ بھی ایسے تجربے سے گزرے ہیں تو خاموش نہ رہیں۔

ہم صارفین کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں