Skip to content

لمبی قانونی لڑائی کے بعد لیڈی لا انسٹرکٹر کے تبادلے کا حکم منسوخ

شیئر

شیئر

ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے پولیس افسر لیڈی ہیڈ کانسٹیبل لاء انسٹرکٹر کیڈٹ کوثر علی تنولی کے تبادلے کا حکم نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا، پشاور سونیا شمروز صاحبہ نے پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں ان کی سابقہ پوزیشن پر بحال ہونے کا حکم نامہ جاری جاری کر دیا ہے۔

اس مقدمہ کا پس منظر یہ ہے کہ کیڈٹ کوثر علی تنولی نے پشاور ہائی کورٹ بنچ ایبٹ آباد میں درخواست اور سروس ٹربیونل کورٹ خیبر پختونخواہ پشاور بینچ ایبٹ آباد کے اپنے تبادلے کے حکم کے خلاف منسوخی کے لیے چیلنج کرنے کے لیے سروس اپیل دائر کی تھی اس ٹرانسفر آرڈر کی منسوخی اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا، پشاور نے تبادلے کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ کی ہدایت پر منسوخ کر دیا ہے۔

مزید براں محکمہ کی طرف سے ڈی ایس پی لیگل ایبٹ آباد ، اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور کیڈٹ کوثر علی تنولی کی طرف سے ماہر قانوندان شاد محمد خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، جنیدانور خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، سید آصف حسین شاہ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ خانزادہ عبدلوہاب خان تنولی ایڈوکیٹ ہائیکورٹ اور مصوراسلم تنولی ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ٹرانسفر آرڈر اور دیگر کیسسز کی پیروی کر رہے ہیں کیڈٹ کوثر علی تنولی پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں بطور انسٹرکٹر اپنے فرائض دوبارہ شروع کریں گے۔
قانونی راستہ لیڈی پولیس افیسر نے اپیل کے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ اور سروس ٹریبونل کورٹ سے ریلیف حاصل کیا یہ پیش رفت انتظامی منصفانہ اور عوامی شعبے میں اپیل کے حق کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے زندگی میں بہت کچھ بدلتا ہے، بہت کچھ ہوتا ہے جو ہماری مرضی کا نہیں ہوتا، بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے،بہت کچھ جھیلنا بھی پڑتا ہے، مشکلیں آتی ہیں، آئیں گی اور آتی رہیں گی، ان سے لڑنے کے لیئے کوئی آپکے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا، سو کسی سے امید مت لگاناکہ وہ آپکو حوصلہ دے گا یا آپکے برے وقت میں مشکل وقت میں آپکا ساتھ دے گا، یہ کام آپکو خود ہی کرنا پڑے گا.وقت کیسا بھی آئے، کوئی آپکے ساتھ ہو نہ ہو لیکن آپ اپنے پاس موجود رہنا ” کیونکہ آخر میں آپکو ” اپنی ہی ضرورت پڑے گی.

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں