عوامی شکایت پر ایس ایچ اوتھانہ بفہ اورنگزیب خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان بازار میں دکانوں کی چوری میں بھی ملوث تھےاور ان کے قبضے سے تین چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں عمر ولد عبدالباسط، نقاش ولد شفیع اور یاسر سکنان خان ڈھیری شنکیاری شامل ہیں۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے پوری طرح متحرک ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔