محترم جناب ڈپٹی کمشنر & ڈسٹرک زکوة آفیسر صاحب مانسہرہ،
ہم آپ کی توجہ ویلج کونسل ملکاں گلی گدا کی زکوۃ کمیٹی کے انتخابات کی طرف دلاتے ہیں۔
ویلج کونسل ملکاں گلی گدا مختلف 9 گاوں پر مشتمل ایک ویلج کونسل ہے جس میں سنمبل، گلی گدا، بانڈگئ، سیری، بیلہ، گورنہ، سلدھار پائیں، چوٹا ،ٹھٹہ اور ملکاں پرمشتمل ہے ۔ تاہم،جمعرات کے روز ہونے والے زکوۃ کمیٹی کے انتخابات میں کچھ لوگ جنہوں نے چیئرمین بننے کے لیے آپس میں باریاں لگائی ہوئی ہیں وہ ایک گاؤں کے مختلف محلوں کو گاؤں کے نام دیکر 6 ممبران لے رہے تھے، جبکہ باقی تمام بالائی ویلج کونسل کے اکثریتی علاقوں کو صرف ایک مرد اور دو خواتین ممبران دیے جا رہے تھے۔ اس پر اتفاق نہیں ہو سکا اور انتخاب ملتوی کرنا پڑا۔
آپ سے گزارش ہے کہ ویلج کونسل ملکاں کے تمام دیہات کو ان کی آبادی کے حساب سے مناسب نمائندگی دی جائے۔ اگر یہ ممکن نہیں ہے تو ایڈمنسٹریٹر لگا کر گاؤں کے تمام علاقوں کے مستحقین کو بلاتفریق ان کا حق دیا جائے۔ بصورت دیگر، ویلج کونسل ملکاں کے بلائی علاقوں کے مکین انصاف کی فراہمی کے لیے انصاف کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔
منجانب اہلیان سنمبل، گلی گدا، سیری، بیلہ، گورنہ، سلدھار اور چوٹا