Skip to content

بٹگرام۔سولہ سالہ بچے کا قتل ،شملائی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

شیئر

شیئر

خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام تھانہ شملائی کی حدود میں رات گئے گولی لگنے سے سولہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔تھانہ شملائی میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق عبدالقیوم ولد میر عبداللہ سکنہ آئینکوٹ بنسیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسرائیل ولد جیانگیر اور اور بیٹے زاکر کے ہمراہ لکڑیوں کے ٹال پر چوکیداری کے لیے موجود تھے کہ ملزمان صابر ولد سمندر اور محمد جان ولد صابر نے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کرکے میرے بیٹے زاکر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہےانہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ صابر کی بیٹی مسماة ص کی مدعی مقدمہ کے بیٹے کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور ملزم صابر نے اپنی بیٹی کی طلاق کروا دی مگر چھ ماہ بعد وہ واپس آکر اپنے خاوند کے ساتھ دوبارہ آباد ہوگئی تھی یہی اصل رنجش اور تنازعہ چل رہا تھا ۔پولیس تھانہ شملائی کے ایس ایچ او فرید خان نے ہزارہ ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پربتایا کہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں