عدالت کی طرف سے مجرم نزاکت ولد محمد ظریف ساکن کولاکیال ایبٹ آباد کو دفعہ 9D KPCNA میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
مجرم سے ایکسائز نے دو من دس کلو اور چار سو گرام چرس پکڑ کر علت نمبر 128/2023 مورخہ 26 نومبر 2023، دفعہ 9D KPCNSA کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 26 نومبر 2023 کو محمد ریاض سابقہ انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو EIB سرویلنس سکواڈ نے موٹروے M-1 ٹول پلازہ کے قریب کامیاب کاروائی میں فلائنگ کوچ نمبری K 4548 سے دوران تلاشی 2 من 10 کلو اور 4 سو گرام چرس برآمد کر کے مزکورہ مجرم نزاکت ولد محمد ظریف ساکن کولاکیال ایبٹ آباد موقع پر گرفتار کیا تھا،
سید شیر شاہ انویسیگیشن آفیسر و مزکورہ ٹیم کی مقدمہ کی بھر پور پیروی، انویسٹیگیشن اور پراسیکیوشن کے زریعے جرم ثابت ہونے پر مزکورہ مجرم کو عدالت نے دفعہ 9D KPCNSA میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔