Skip to content

چھٹا آل پاکستان کنگفو چیمپئین ،ایبٹ آباد کے کھلاڑیوں نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

چھٹا آل پاکستان کنگفو ہنگار چمپئن شپ میں ایبٹ آباد کے کھلاڑیوں کا اعزاز ،مختلف کٹیگری میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے نام روشن کر دیا۔اسلام آباد میں چائنیز انسڑیکٹر کی زیر نگرانی چمپئن شپ میں خیبر پختون خوا کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 سال کے عاطف علی نے 44 کے جی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔60 کے جی کے مقابلہ میں سمیع اللہ خان دوسری پوزیشن لے کر سلور اور صائم خان نے 48 کے جی کے مقابلہ میں براؤنز میڈل حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔الیاس کنگفو مارشل آرٹس اینڈ جمناسٹک اکیڈمی کے تینوں کھلاڑیوں نے بنا کسی حکومتی سرپرستی کے قومی سطح پر مقابلہ میں حصہ لے کر خیبر پختونخوا بالخصوص ایبٹ آباد کا نام روشن کیا۔جب کہ ایبٹ آباد کے ہی دوسرے کلب سے تین بچوں نے مختلف کٹیگری میں بالترتیب پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کئے۔اس حوالہ سے ماسٹر الیاس تنولی نے بتایا کہ اسلام آباد میں ملک کے چاروں صوبوں خیبر پختونخوا ،پنجاب ،سندھ
بلو چستان بشمول آزاد جمعوں کشمیر اور گلگت بلتستان سے 60 کھلاڑیوں نے سات مختلف ویٹ کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔جس میں مجموعی طور پر خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے کھلاڑی سر فہرست رہے۔پاکستان کنگفو ہنگار فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی چمپئن شپ کی میزبانی چین کے انسٹرکٹر نے کی ۔اس موقع پر پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے عاطف علی ،سمیع اللہ خان جدون اور صائم علی نے اپنی کامیابی کو اپنے کنگفو ماسٹر الیاس تنولی کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا اور آئندہ بھی اس کامیابی کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان بالخصوص ایبٹ آباد کا نام روشن کرنے کا عزم کیا ۔ان کی اس کامیابی پر ہزارہ سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نصر اللہ خان جدون ،اور سید سجاول شاہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے ان کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کھیلوں کے لئے دستیاب جگہوں پر کنگفو کے کھلاڑیوں کے لئے کمرہ حاصل کرنے کی کوشش کی بھی یقین دہانی کرائی جس کے لئے باضابطہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان سے وفد کی صورت میں ملاقات کا بھی فیصلہ کیا ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں