ہم نے 2022 میں ریسکیو 1122 کے لیے اپلائی کیا تھا،اس کے بعد فزیکل ٹیسٹ ہوا گرمیوں میں اور اس کے بعد تحریری ٹیسٹ بھی ہوا اور تقریبا 6 ہزار امیدواروں نے یہ ٹیسٹ پاس کیا اور اس کے بعد ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے میسج ایا اس کے بعد تمام امیدواروں نے کاغذات جمع کروادیے مگر بعد میں ہمارا یہ سلسلہ روک لیا گیا انٹرویو کا ، اس کے بعد ہم نے تقریبا چار مرتبہ احتجاج بھی کیا اور کوئی رسپانس نہیں ملا، ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے ہمارا صرف انٹرویو باقی ہے ، سیکرٹری ریلیف،
ڈی جی ریسکیو محمد ایاز صاحب ہمارا یہ انٹرویو پراسس ری ایڈورٹائزمنٹ کی طرف لے کے جا رہے ہیں ۔ہم وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور ،ریلیف سیکرٹری اور ڈی جی محمد ایاز صاحب سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ انٹرویو کا عمل جلد از جلد شروع کرے ورنہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو جائیں گے