تھانہ حطار کی حدود میں دیوان سیمنٹ فیکٹری کے قریب مقتول عبیداللہ کو بذریعہ اسلحہ آتشین کے قتل کا واقع رونما ہوا۔مقتول کے والد سجاول کی مدعیت نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ کے نامزد ملزمان عادل خان ولد خان افسراور احمد علی ولد حق نواز ساکنان حطار کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔