بفہ مانسہرہ میں پاکستان کا پہلا کیوی فیسٹیول منایا گیا ۔ ہزارہ یونیورسٹی ، ٹی ریسرچ اسٹیشن ا، ایگری ٹورازم ،اور لطیف باغ کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے کیوی فیسٹیول میں لوگوں کی بہت دلچسبی رہی ، جنہوں نے اس باغ میں کیوی کے پودے اور پھل دیکھے ، سکول اور یونیورسٹی کے طلباء نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محسن نواز ، ٹی اسٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض، ایگری ٹورازم کے طارق تنویر ، ڈاکٹر ساجد ،ڈاکٹر عالم ، ڈاکٹر فیاض ، ڈاکٹر جواد ، ڈاکٹر عتیق الرحمن اور اختر نعیم نے کہا کہ بفہ میں اس وقت یہ ماڈل فارم ہے جو ڈیڑھ ایکڑ پر ہے ۔ کیوی کا پھل بازار میں پانچ سو سے سات روپئے تک فروخت ہورہا ہے اور اس کی فی ایکڑ پیداوار تیس سے چالیس من فی ایکڑ ہے یوں اس سے کسان کی معاشی حالت بہتر ہوسکتی ہے بلکہ عام آدمی کو روزگار بھی مل سکتا ہے۔ باغبان حضرات کو چاہئے کہ وہ اس جانب توجہ دے اپنی آمدن بڑھائیں ۔ کیوی کا پھل کینسر اور دیگر کئی بیماریوں کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔