مانسہرہ
ای ہینڈز، سکول آف لیڈرشپ فاونڈیشن اور UNFPA پاکستان کے اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی کی رپورٹنگ پر ورکشاپ کا انعقاد۔ورکشاپ میں ہزارہ یونیورسٹی میں میڈیا اینڈ کمینیکیشن سٹڈیز کے طلبا و طالبات،اساتذہ،صحافیوں اور سوشل ایکٹوسٹس نے شرکت کی۔
ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کا آغاز ای ہینڈز کے پروگرام مینیجر محمد حسین امین نے کیا ۔انہوں نے ماحولیاتی رپورٹنگ کی اہمیت اور ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
ورکشاپ کا انعقاد عافیہ سلام نے کیا۔ عافیہ سلام ایک تجربہ کار میڈیا کنسلٹنٹ، ٹرینر اور ماحولیاتی صحافی ہیں جنہیں پاکستان کے میڈیا لینڈ اسکیپ میں 30 سال سے زائد عرصہ کا تجربہ حاصل ہےاور ماحولیاتی رپورٹنگ میں متعدد صحافتی ایوارڈز کی جیوری کی رکن ہیں۔ عافیہ اسلام نے عالمی ماحولیاتی مسائل کے پاکستان پر اثرات اور مقامی لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے منفی اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے میڈیا سٹڈی کے طلبا وطالبات اور صحافیوں کو جدید تکنیکس کا بتایا کہ وہ اپنی رپورٹنگ میں ماحولیات کو کیسے شامل کر سکتے ہیں
ورکشاپ میں اختتامی سیشن میں ہزارہ ایکسپریس نیوز کے سی ای او شیر افضل گوجر Sher Afzal نے گفتگو کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات،عالمی اقدامات اور خبر،فیچر،ویڈیو رپورٹس اور دیگر فارمیٹس میں ماحولیاتی مسائل کو شامل کرنے کی اہمیت اور افادیت پر تفصیل سےروشنی ڈالتے ہوئے نیوز میڈیا کے اداروں ر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی رپورٹنگ کو بطور نیوز بیٹ متعارف کروائیں اور میڈیا سٹڈی کے طلبہ کو ماحولیات کے موضوع پر ریسرچ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس تیار کرنے کی تجویز دیتے ہوئے ماحولیات پر اپنا مطالعہ وسیع کرنے کی تجویز دیتے ہوئے آفر دی کہ اگر آپ کو ماحولیات پر رپورٹنگ کے سلسلے میں راہنمائی اور پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس ہوتی ہےتو ہزارہ ایکسپریس نیوز اس سلسلے میں مفت مینٹورنگ،کوچنگ،انٹرنشپس اور مختلف تربیتی مینیوئل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی راہمائی کے لیے تیار ہے۔ورکشاپ کے آخر میں شرکا کو سرٹیفیکیٹ فراہم کیے گئیے اور شرکا کے لیے لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔