Skip to content

حویلیاں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،مفتی احمد فراز چل بسے،ساتھی قاری آمین زخمی۔

شیئر

شیئر

حویلیاں
حویلیاں پینو راما ہوٹل کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، حادثہ میں مفتی احمد فراز جاں بحق جبکہ ساتھی قاری امین زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عصر کے وقت حویلیاں سے کھوکھر میرا جانے والے مفتی احمد فراز جن کے ساتھ قاری امین بھی موٹر سائیکل پر سوار تھے ، پینو راما ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل اور ڈمپر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مفتی احمد فراز اور قاری آمین زخمی ہو گئے جہنیں فوری طور پر حویلیاں ہاسپٹل پہنچایا گیا مگر مفتی احمد فراز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور تھانہ حویلیاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،مفتی احمد فراز حویلیاں میں مدرسہ اللبنات کے مہتمم تھے اور ساتھ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنما تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ کل صب نو بجے حویلیاں شہر میں ادا کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں