Skip to content

ہنر مند نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، صوبائی حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے سرگرم ہے — عبدالکریم تورڈھیر

شیئر

شیئر

Displaying 23-10-2024 Special Assistant to CM on industries..2.jpg

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت، تجارت اور ٹیکنیکل ایجوکیشن عبدالکریم تورڈھیر نے کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور صوبائی حکومت ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاکہ وہ خود کفیل ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی برائے صنعت، تجارت اور ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ہری پور میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میں GIZ کے زیر اہتمام "بلڈ فار اسکل انٹرن شپ” پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے بلکہ تکنیکی اداروں کی بہتری اور نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔تقریب میں صوبائی پارلیمانی لیڈر اور چیٔرمین ڈیڈک اکبر ایوب خان، تحریک انصاف کے سینئر رہنما یوسف ایوب خان، ایم پی اے ملک عدیل اقبال، ایم ڈی کے پی کیپٹا منصور قیصر، اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل مشتاق احمد خان سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔معاون خصوصی عبدالکریم تورڈھیر نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ اور مکینیکل کٹس تقسیم کیں اور کہا کہ حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن کی بہتری کے لیے اربوں روپے کی فنڈنگ مختص کر چکی ہے تاکہ نوجوان ہنر سیکھ کر معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا مقصد نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کریں اور ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔”

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں