Skip to content

سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ,ہینڈی کیپ انٹر نیشنل اور ہزارہ یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا

شیئر

شیئر

مانسہرہ
سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ,ہینڈی کیپ انٹر نیشنل , یونیورسٹی آف ہری پور اور ہزارہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

۔Empowering Future Generation: Women and Youth Leading Climate Actions & Innovations کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیات کو پہنچے والے نقصانات سے بچاؤ میں
خواتین اور نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنا تھا

کانفرس میں ۔وائس چانسلر نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی آبادی کا 50%حصہ خواتین اور ایک بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مختلف ذمہ داریاں تفویض کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے کہا کہ جنگلات کے کٹاؤ اور صنعتی آلودگی سے کرہ ارض کا ایکو سسٹم متاثر ہوا ہے جس سے ہمارے مستقبل کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ ہمیں اجتماعی سوچ کے تحت اپنی خواتین اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ قومی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچاؤ اور پائیدار ترقی کے حصول ممکن ہو سکے۔

ماحولیات کے تحفظ کی عالمی تنظیمIUCNکے پاکستان میں نمائندہ اور کانفرنس کے مہمان خصوصی محمود اختر چیمہ نے شرکاء سے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی وسائل عطا کیے ہیں جن کے تحفظ کے لئے پڑھے لکھے با صلاحیت نوجوانوں کو ذمہ داری دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ترقی یافتہ ممالک میں کئے جانے والے اقدامات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے تاکہ اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ محمود اختر چیمہ نے IUCN کی طرف سے ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں کام کرنے والے یونیورسٹی کے نامزد کردہ طلباء کو انٹرن شپ دیے جانے کا عندیہ بھی دیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے طلباء وطالبات نے مختلف پینٹنگز کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے قدرتی ماحول کو پہنچے والے نقصانات کو اجاگر کیا۔کانفرنس سے ہینڈی کیپ انٹر نیشنل سے انوار سادات ،وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان ،ڈاکٹر آفتاب عالم چیف ایگزیگٹو آفیسر ریزیلینٹ فیوچر انٹر نیشنل،مس کرن شہزادی کنٹری منیجر KNH ,ورلڈ بینک کے سئنیر کنسلٹنٹ اور چئیر مین ڈیپارٹمبٹ آف ارتھ سائنسز ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف جاوید،چیف کنزرویٹر ریٹائرڈ فارسٹ اظہر علی خان ،پروگرام کوارڈینیٹر IUCN سمیت ماحولیات ماہرین نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا ۔پینل ڈسکشن کو زولوجی ڈیپارٹمنٹ کی چئرپرسن مس شمائلہ نوروز نے ہوسٹ کیا جبکہ WWF پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ٹیم۔لیڈ محمد وسیم ،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمنٹل سائنسز کی چئیرپرسن ڈاکٹر رخسانہ طارق،سابق چیف کنزرویٹر فارسٹ اظہر علی خان ،ڈائریکٹر یوتھ افئیر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر فیصل نوروز ،مس کرن شہزادی کنٹری مینیجر KNH پاکستان اور فوزیہ بلقیس ملک پروگرام کوارڈینیٹر IUCN پاکستان نے بطور پینلسٹ شرکت کی اور ماحولیات تبدیلیوں ،خواتین اور نوجوانوں کے کردار کے حوالے سے ماہرانہ گفتگو کی۔کانفرنس میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ماہرین، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے کی مینجمنٹ ،میڈیا نمائندگان سمیت طلباء و طالبات نے شرکت کی

۔اس موقع پر مہمان شرکاء میں شیلڈز اورمنتظمین میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گیے۔آخر میں کانفرنس کے میزبان اور سائبان کے سی ای او ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیضی نے تمام مہمان سپیکرز،مقالہ نگاروں،اساتذہ،طلبہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ریسرچ اور عملی سرگرمیوں کے حوالے سے نئی راہیں کھلیں گی۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں