Skip to content

بٹگرام جیل میں حوالاتی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتیکے الزام میں جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج۔

شیئر

شیئر

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی سب جیل میں زیرحراست 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،مقامی سرکاری ہسپتال نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ھے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ شیریار نے آفس میں بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس سلسلے میں تھانہ سٹی بٹگرام نے علت نمبر 495 اور دفعہ 376/506 کے تحت جیل سپرنٹنڈنٹ شیریار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی کے خلاف وقوعہ سے چند روز قبل تھانہ سٹی بٹگرام میں علت نمبر 491 اور دفعہ 406 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ہولیس زرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کچھ عرصہ قبل گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی اور خاندان کی مدعیت میں اس کے خلاف تھانہ سٹی میں خیانت مجرمانہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔متاثرہ لڑکی مسماة ص نے تھانہ سٹی بٹگرام میں درج کی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ دو اکتوبر کو سپرنٹنڈنٹ جیل شیر یار نے اسے اپنے آفس بلاکر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے تین اکتوبر کو ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔مقامی زرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو جب عدالت میں پیش کیا گیس تو اس نے جج کے سامنے یہ سارا واقعہ بیان کیا اور جیل کی خواتین ملازمین نے بھی عدالت کے سامنے متاثرہ لڑکی کے الزام کی تائید کی ہے ۔ مقامی لوگوں نے ہزارہ ایکسپریس نیوز کو تفصیلات بتائے ہوئے انکشاف کیا کہ متاثرہ لڑکی اور ملزم سپرنٹنڈنٹ شیریار دونوں کا تعلق بٹگرام کے گاوں اجمیرہ سے ہے اور وقوعہ کے بعد گاوں اجمیرہ میں مقامی لوگوں نے ملزم اور اس کے بھائیوں کے گھروں کو تالے لگا کر انہیں علاقہ چھوڑنے کو کہا ہے۔ملزم کا ایک بھائی پٹواری ہے اور ایک محکمہ پولیس میں ملازم ہے۔ ڈی پی او بٹگرام نے ہزارہ ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹ نے مقامی عدالت سےضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی ہے ۔دوسری طرف ہزارہ ایکسپریس نیوز نے ملزم جیل سپرنٹنڈنٹ شیریار سے جیل کے سرکاری نمبر کرکے اور ملزم کے زاتی موبائل نمبر اور دیگر زرائع سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر رابطہ نہیں ہو سکا۔وقوعہ میڈیا میں رپورٹ ہونے کے بعد صوبائی محکمہ جیل خانہ جات نے ملزم جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے ڈی آئی جی جیل خانہ جات ہزارہ عمیر خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ مس نگینہ محسود کی سربراہی میں دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں