Skip to content

ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

شیئر

شیئر

منشیات فروشوں کے خلاف گیرا تنگ کیا جائے، طاہر ایوب خان

ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے، ڈی آئی جی ہزارہ

روپوش مجرمان اشتہایوں کے خلاف مہم کا آغاز کریں اور گرفتاریاں عمل میں لائیں، طاہر ایوب خان ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد() ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ریجنل کانفرنس ہال میں منعقد کیا گیا۔ میٹنگ میں ہزارہ ریجن کے تما م ضلعی پولیس افسران،اے ایس پی کینٹ، ایس پی ٹریفک وارڈن، ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباداورایس پی حویلیاں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جرائم کی شرح اور اس کے انسداد کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو بریفنگ پیش کی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے جرائم کی روک تھام اور پولیس کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائیں،خاص کر کے منشیات فروشوں کے خلاف گیرا تنگ کریں تاکہ منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ ہو سکے منشیات کی نقل حرکت بند ہو جائے۔ معمول سے بڑھ کر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کروائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر قانونی اسلحہ ریکور ہو، غیر قانونی مقیم کرایہ داران کے خلاف بھی کاروائیاں کریں اورمجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں آ سکیں خاص کر کے ایسے مجرمان اشتہاری جو کہ زیادہ عرصہ سے روپوش ہیں انکی گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کو بذات خود چیک کیا کریں اور پولیس اہلکاران جو کہ ترقیاتی منصوبوں پر تعینات ہیں انکو سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیتے رہا کریں، ملکی اور غیر ملکی ورکرز کی سیکیوٹی میں غفلت کوہر گز نظر انداز نہ کریں۔ انہوں نے پولیس ویلفیئر کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کی سہولیات کیلئے تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں پولیس دربار منعقد کریں تاکہ اہلکاران کی پیشہ ورانہ مسائل کو سنا جائے اور انکے حل کیلئے کوششوں کو تیز کیا جائے، جتنے بھی پولیس دفاتر ہیں اور رہائش گاہیں انکو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں