ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربرائ میں مانسہرہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ، لاری اڈہ پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرکے نامعلوم ملزم کو گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈہ کی حدود دارہ غلام نبی میں 60 سالہ انور خان ولد عبدالرحمان کی اسکے اپنے گھر سے قتل شدہ لاش ملنے کی اطلاع مورخہ 25-09-2024 کو پولیس کو موصول ہوئ۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ عاصم بخاری پولیس نفری کےہمراہ موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد تھانہ لاری اڈہ میں نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئ۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے اندھے قتل کا نوٹس لیا اور قتل کو ٹریس کرکے نامعلوم ملزم/ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیئے سپیشل ٹیم تشکیل دی، تھانہ لاری اڈہ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوۓتمام تر وسائل بروۓ کارلاۓ اور مختلف لوگوں سے انٹاروگیشن شروع کی اور بالآخر ملزم شاکر ولد اخلاق سکنہ جرید کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ جوکہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق مقتول اور ملزم دونوں آئس کا نشہ کرتے تھے اور نشہ کی حالت میں ملزم شاکر نے ساٹھ سالہ انور خان کو مبینہ طور پر قتل کرکے اس کے زیر استعمال موبائل بھی اپنے پاس لے گیا ۔ایس ایچ او لاری اڈہ عاصم امام بخاری کے مطابق مقتول کے موبائل کی لوکیشن سے ملزم کا سراغ لگایا اور گرفتاری کے بعد ملزم کی نشاندہی پرآلہ قتل پستول اور مقتول کے زیر استعمال موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کاُسلسلہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق مقتول انور خان نے شادی نہیں کی تھی اور اپنے گھر میں اکیلا رہتا تھا جبکہ ملزم اس کا دوست تھا اور دونوں مل کر آئس کا نشہ کرتے اور اکھٹے رہتے تھے ۔