مانسہرہ : ہزارہ یونیورسٹی میں جاری ایڈمیشن ایکسپو میں انٹرنیٹ سروس کی عدم دستیابی نے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے طلبہ کو دن بھر یونیورسٹی کے باہر کمپیوٹر شاپس پر جانے پر مجبور کیا جاتا رہا ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ آن لائن فارم نہیں بھر پا رہے ہیں اور نہ ہی یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے متعلق معلومات حاصل کر پا رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کے اہلکاروں کی جانب سے طلبہ کو بار بار کمپیوٹر شاپس پر بھیجا جا رہا ہے جو کہ نہ صرف وقت کی ضائع ہے بلکہ مالی طور پر بھی مہنگا پڑ رہا ہے۔
ایک طالب علم محمد عادل نے ہزارہ ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ہزارہ یونیورسٹی نے ایڈیمیشن ایکسپو کا اعلان کر رکھا تھا اور ہم صبح سے شام تک یونیورسٹی میں داخلہ کوشش میں خوار ہوتے رہے لیکن انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم فارم نہیں بھر پائے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہیے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرے تاکہ ہم اپنا کام آسانی سے مکمل کر سکیں۔”
ایڈمیشن ایکسپو میں داخلہ کے لیے گیے ہوئے طالب علم منیر خان نے کہا کہ "ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ یونیورسٹی میں ایڈمیشن ایکسپو منعقد کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف انٹرنیٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے یونیورسٹی کے اندر اتنا بڑا انتظام موجود ہے ،ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیر موجود ہیں مگر صبح سے شام تک طلبہ کا یہ اہم۔مسلہ حل کرنے میں ناکام رہے ،دور دور سے آنے والے طلبہ کو شدید زہنی کوفت اور مالی نقصان اٹھانا پڑا جو کہ انتظامیہ کی نااہلی اورانتہائی افسوسناک صورتحال ہے۔”
طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر انٹرنیٹ کی سہولت بحال کرے تاکہ طلبہ کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف:
اس سلسلے میں ہزارہ ایکسپریس نیوز نے یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف جاننے کے لیے ہزارہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیر ڈاکٹر فیصل نوروز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور ان کے موبائل نمبرپر کال اور وٹس ایپ نمبر پر میسج بھی کیا مگر انہوں نے رسپانس نہیں دیا۔
عوامی حلقوں کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی میں ایڈمیشن ایکسپو میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے طلبہ کو دن بھر کمپیوٹر شاپس پر جانے پر مجبور کیا جانا اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جانا انتظامیہ کی اہلیت اور سروس کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے ۔طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔