Skip to content

خیبر پختونخوا حکومت نے ہزارہ کے وسائل پر قبضہ کرکے ہزارہ کو پسماندہ رکھا ہوا ہے۔

شیئر

شیئر

جدہ

نورالحسن گجر


پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے kpk کی صوبائی حکومت نے ہزارہ کے حقوق پر قبضہ کر کے ہزارہ کو بالکل پسماندہ رکھا ہوا ہے ہمارے تمام وسائل اٹک پر استعمال کر رہے ہیں صوبہ ھزارہ ہماری منزل مقصود ہے۔سابقہ وفاقی وزیر و چئیرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار محمد یوسف کا ہزارے وال اوورسیز کیمونٹی سے خطاب ۔

جدہ میں مقیم مانسہرہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اکرم تنولی کی جانب سے چئیرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار محمد یوسف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے عہدیداران ے اور انکے قریبی دوستوں نے شرکت اس موقع پر اکرم تنولی اور دیگر شرکاء نے سردار محمد یوسف کو عمرہ کی مبارکباد دی اور اپنے خطاب میں تحریک صوبہ ہزارہ اور بالاکوٹ میں فری بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے سوالات کئے۔

جس پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ صوبہ ہزارہ انتظامی بنیادوں پر وقت کی ضرورت ہے سابقہ ادوار میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے صوبے کا بل پاس کیا تھا جو اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھج دیا اس کا ریکارڈ ہم دوبارہ نکلوائیں گئے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیں صوبہ ہزارہ کی یقین دہانی کروائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت kp حکومت صوبے بھر میں مکمل ناکام ہو چکی جو صرف احتجاج میں صرف اپنے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے صوبے بھر میں کوئی قانونی عملدرآمد نہیں ہو رہا افراتفری کا عالم ہے اور ہزارہ کو تو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ہوا ہمارے تمام وسائل اٹک پار استعمال ہو رہے ہیں جو ہزارہ کے ساتھ کھلی دشمنی ہم انتظامی بنیادوں پر اپنے حقوق کے لیے صوبہ کا مطالبہ کرتے ہیں اور صوبہ ہزارہ بنا کر چھوڑیں گئے باقی جہاں تک بات تحصیل بالاکوٹ کے فرئ بجلی کی ہے تو وہ انکا بنیادی حق ہے یہ انٹرنیشنل قانون ہے جہاں پر کوئی بڑے ترقیاتی منصوبے تعمیر ہوتے ہیں تو مقامی لوگوں کو خصوصی رعایت یا مراعات دئیے جاتے ہیں اس میں سے اس حوالے سے میں وفد کی صورت میں وزیراعظم پاکستان سے خصوصی ملاقات کر چکا ہوں

وہ سکی کناری ڈیم کا افتتاح وہاں آ کریں اور ہمیں امید ہے وہاں کی عوام کو یہ حق دیا جائے گا میں اپنی عوام کے ہر جائز حقوق کے لیے انکے ساتھ ہیں اور اور اس میں سب نے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔تقریب سے صدر ہزارے وال اووسیز پاکستانیز فورم چوہدری نورالحسن گجر،چئیرمین چوہدری دلپذیر،سنئیر ممبر شاہجہاں قریشی،حاجی سردار محمد سلیم گجر اور تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر اعظم اعوان،چیف آرگنائزر علی وارث خان ،سردار قاسم بھی خطاب کیا اور تحریک صوبہ ہزارہ کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اپنی تنظیموں کے حوالے سے بریفنگدی،تقریب سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میاں عنایت الرحمن نے بھی خطاب کیا اور تقریب میں اکرم تنولی کے بزنس پارٹنر قریبی دوستوں،رفاقت چیمہ ،عاشق حسین راجپوت،رانا سیف اللہ اورچودري حق نواز پهلي نے سردار محمد یوسف پھولوں کے گلدستے پیش کر کے ویلکم کرتے ہوئے عمرہ کی مبارکباد دی اور طائف پیش کئے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں