Skip to content

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی صوبائی مقابلہ “حُسن نعت” میں صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مانسہرہ کے رہائشی اویس قرنی سے ملاقات ،مبارکباد اور تعریفی اسناد پیش کی

شیئر

شیئر

صوبائی حکومت کی طرف سے منعقد کردہ صوبائی مقابلہ نعت میں ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ضلع مانسہرہ کا نام روشن کیا ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال نے صوبائی مقابلہ “حُسن نعت” میں پورے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مانسہرہ کے رہائشی اویس قرنی سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوۓ تعریفی سند پیش کی ،ڈپٹی کمشنر نے اویس قرنی کی کامیابی کو ضلع مانسہرہ کی عوام کی کامیابی قرار دیتے ہوئے ہم عمر طلبہ کے لیے ایک مثال قرار دیتے ہوئے پیغام دیا کہ ہمارے نوجوان ٹیلنٹ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اگر ہم محنت کو اپنا شعار بنا لیں تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں