Skip to content

نادرا میں مقامی خاتون کو والدہ ظاہرکرکے شناختی کارڈ بنانے کی کوشش پر افغانی،خاتون اور سہولت کار سمیت گرفتار

شیئر

شیئر

شنکیاری نادرا آفس سے جعلی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک افغان باشندے اور خاتون سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج۔گرفتار ہونے والوں میں اچھڑیاں سے تعلق رکھنے والے سہولت کار ابرہیم خان،افغان باشندے ملنگ جان ولد عبدالمالک اور الائی کی رہائشی ایک خاتون شامل ہیں۔ تھانہ شنکیاری پولیس نے انچارج نادرا آفس شنکیاری محمد وحید کی مدعیت میں ابرہیم خان،ملنگ جان اور خاتون کے خلاف علت نمبر 514 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 419/420 کے تحت مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ شنکیاری کے ایس ایچ او انس خان کے مطابق پولیس نے پہلے خاتون سمیت دو ملزمان کو تو پہلے ہی گرفتار لیا تھا اورتیسرے ملزم کو چھاپہ زنی کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔نادرا انچارج وحید احمد کے مطابق ملزم ملنگ جان نے خاتون کو اپنی والدہ ظاہر کرکے دھوکہ دہی سے شناختی کارڈ بنانے کی کوشش کی اور اس کے بدلے افغان باشندے سے ابراہیم خان نے ایک لاکھ روپے وصول کیے جبکہ دوران تفتیش خاتون نے سچ اگل دیا کہ افغان باشندہ اس کا حقیقی بیٹا نہیں ہے۔نادرا زرائع کے مطابق افغان باشندے کا تعلق حسن ابدال ضلع سے ہے ،خاتون الائی کی رہائشی ہے جو شنکیاری مجلہ گجر آباد میں رہتی ہے جبکہ سہولت کسر ملزم ابراہیم خان کا تعلق اچھڑیاں سے ہے۔

نادرا انچارج کی نشاندہی پر شنکیاری پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اورملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں