Skip to content

ایبٹ آبادٹی ایم اے سینٹیشن ورکرز اور واسا کےصفائی عملہ نے اپنے مطالبات کے لیے احتجاج شروع کر دیا۔

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد
ٹی ایم اے سینی ٹیشن ورکر یونین اور واٹراینڈ سینی ٹیشن ورک (واسا)صفائی کے عملہ نے مطالبات کی منظوری کے لئے پرامن احتجاج شروع کر دیا ہے۔خیبر پختون خوا حکومت کے احکامات کے مطابق تنخواؤں میں 25 فیصد اضافہ ،سپروائزر کی پروموشن ،کنڑیکٹ ملازمین کی مستقلی ،مکمل یونیفارم اور سامان ،ڈیپوٹیشن آلاونس میں 20 فیصد اضافہ ،ڈرائیورز کی بند انکریمنٹ کی بحالی ،عملہ کی کمی کو پوری کرنے سمیت 8 نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے بغیر یونیفارم صفائی کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔سینی ٹیشن ورکر یونین ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری ظہیر شیخ کا کہناتھا واسا انتظامیہ کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود کسی بھی قسم کا نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔اور مطالبات منظوری سے انکار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں صفائی پر معمور اہلکار بغیر یونیفارم کام کر رہے ہیں۔اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں