ایبٹ آباد
تورغر کی گوجر برادری نے اپنے حقوق کے لیے علم بلند کر دیا, ایبٹ آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم خان سواتی کے بھائی تورغر سے ایم پی اے لائق محمد خان کے خلاف سردار شہزاد حیدر نے گجر برادری پر مظالم کرنے کے الزامات لگا تے ہوئے ساری صورتحال کا زمہ دار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تورغر(کالا ڈھاکہ) کی گجر برادری نے اپنے قائدین کے ہمراہ اپنے مطالبات کے حق پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت مولانا صدیق شریفی، سردار شہزادحیدر ,سردار وقارالمک گوجر ایڈوکیٹ اور سابق وائس چئیر مین کینٹ بورڈ ذوالفقار علی بھٹو گوجر سمیت دیگر قائدین کررہے تھے جس تورغر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد بھی موجود تھے اس موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار شہزاد حیدر کا کہنا تھا کہ تورغر کا مقامی ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم خان سواتی کے بھائی ایم پی اے لائق محمد خان اپنی سیاست چمکانے کے لیے غنڈہ گردی کی سرپرستی کر رہا ہے اورکالا ڈھاکہ کی گجر برادری پر ظلم کروا رہا ہے اور گجر برادری کی زمینوں پر قبضہ کراو رہا ہے اس موقع پر تورغر سے تعلق رکھنے والے گجر برادری کے عمائدین کا کہنا تھاکہ ہمارے حق میں پاکستان کی تمام عدالتوں نے فیصلے دئیے ہیں مگر بدقسمتی سے اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے اگر پولیس اور ضلع انتظامیہ نے ہمارا ساتھ نہ دیا تو علاقے میں امن و امان کی صورتحال ذمہ داری ان پر ہوگی اس موقع پر سردار ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر عمائدین نے بھی خطاب کیا۔