Skip to content

ہزارہ اباسین نیٹ ورک کی استعداد کے لیے دو روزہ تربیت کا اہتمام کیا

شیئر

شیئر

ہزارہ اباسین نیٹ ورک کی استعداد کے لیے دو روزہ تربیت کا اہتمام کیا
مانسہرہ
ہزارہ اباسین نیٹ ورک کی ممبر آرگنائزیشن کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دو روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ اس تربیت کو فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک فافن کی جانب سے سپورٹ کیا گیا۔ اس تربیت میں اپر ہزارہ کی سترہ غیر منافع بخش تنظیموں کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوئے۔

اس دو روزہ تربیتی پروگرام میں نیٹ ورک کی مینجمنٹ آرگنائزیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید کے تعاون سے نیٹ ورک کی سٹریٹیجک پلاننگ، نٹ ورک کو مضبوط و فعال بنانے کی حکمت عملی،  نٹ ورک کے باقاعدہ قواعد و ضوابط،  اور نٹ ورک کی تربیتی ضروریات پر کام کیا گیا۔

تربیت کے دوران شرکاء کو نیٹ ورک کی اہمیت، اس کے مقاصد اور اس کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں بتایا گیا۔ شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ وہ کس طرح نیٹ ورک کو مزید مضبوط اور فعال بنا سکتے ہیں۔
اس تربیت کے اختتام پر شرکاء نے اس کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے ہزارہ ابا سین نیٹ ورک اور ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس طرح کی ایک مفید تربیت کا اہتمام کیا۔
ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے ممبران نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس طرح کی تربیت سے ممبران کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔نیٹ ورک کے ارکان مزید فعال اور موثر طریقے سے کام کریں گے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں