ہریپور (سٹاف رپورٹر )انڈسٹریل سٹیٹ حطار رحمت سٹیل ٹاپس فیکٹری کے سامنے خوفناک حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر ہریپور منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کیری ڈبے کے ڈرائیور نے تیز رفتاری کی وجہ سے روڈ کنارے کھڑے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں اعظم جان ولد اشرف عمر 44 سال سکنہ جہاں آباد اور ارسلان ولد اکرم عمر 25 سال سکنہ ہارون آباد موقع پر جانبحق ھو گئے۔جب کہ زخمی فیصل اور فیاض کو شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر ہریپور منتقل کر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔