Skip to content

رکن قومی اسمبلی سردار محمدیوسف کی قیادت میں وفد کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات۔

شیئر

شیئر

وفد میں سابق وفاقی وزیر الحاج سید قاسم شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سردار شاہجہاں یوسف اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید جنید قاسم شاہ شامل تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کو ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے افتتاح اور سکی کناری ڈیم کے افتتاح کے لئے تحصیل بالاکوٹ مانسہرہ آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ملاقات میں بلخصوص ضلع مانسہرہ تحصیل بالاکوٹ اور بالعموم ہزارہ ڈویژن کو مفت بجلی اور لوگوں ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ملاقات میں ضلع مانسہرہ میں بننے والے ڈیموں سے جو لوگ متاثر ہوئے ان لوگوں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضوں کی ادائیگییوں کا مطالبہ کیا۔

ڈیموں میں مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر دینے کا مطالبہ کیا گیا اور لوگوں کو آسان اقساط پر بلا سود قرضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

مانسہرہ شہر کے لئے پانی کی سکیم پر کام شروع کروانے کے لئے اقدامات کے لئے مطالبہ کیا گیا۔

ضلع مانسہرہ کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج دینے کے لئے مطالبہ کیا گیا۔

سوشل ڈویلپمنٹ کے لئے پروگرام شروع کرنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

تمام مطالبات کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر حل کرنے کی ہدایات کیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں