ایبٹ آباد
دلدار احمد ستی
بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد، پشاور،مالاکنڈ کے ایف اے ایف ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تینوں بورڈز کے نتائج کا اعلان ایبٹ آباد بورڈ کے ھال میں ایک تقریب میں کیا گیا۔جس کے مہمان صوبائی وزیر تعلیم ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا فیصل ترکئی تھے۔تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود خان ،ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ثمینہ الطاف ،ایبٹ آباد بورڈ کے چیئرمین ملک شفیق الرحمن اعوان ،پشاور بورڈ کے چیئرمین نصر اللہ خان ،مالا کنڈ بورڈ کے چیئرمین عارف خان ،مختلف کالجز کے سربراہان ،پرنسپلز ،طلباء وطالبات شریک تھیں۔سالانہ امتحان میں ایبٹ آباد بورڈ سے ایف اے ایف ایس سی پارٹ ii میں کل 31195 طلباءوطالبات نے حصہ لیا ۔جن میں 31033 پاس ہوئے مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 86.64 فیصد رہا ۔اسی طرح پارٹ فرسٹ گیارویں میں 42ہزار 329 میں سے 30806 پاس ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب 73.76 فیصد رہا ۔ایبٹ آباد بورڈ میں پری میڈیکل گروپ اوور آل میں آمنہ ریاض تعمیر وطن مانسہرہ نے 1137نمبر لے کر پہلی، تعمیر وطن ایبٹ آباد کی صوفیہ انتخاب نے 1136 نمبر لے کر دوسری جبکہ تعمیر وطن ایبٹ آباد کی مستبشرہ جدون نے 1135نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول حویلیاں کی عریشہ ارشد نے 1055 نمبر لے پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول چھپڑہ ہری پور کی ام حبیبہ، لائبہ حور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول گاندھیاں مانسہرہ نے مشترکہ 1040 نمبر لے کر دوسری ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کلنجرکی رابعہ بی بی مانورطارق نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول شیروان نے مشترکہ 1035 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کمپیوٹر اینڈ جنرل سائنس گروپ میں پیس گروپ آف کالجز ہری پور کی شہزادی مریم عباسی نے 1121 نمبر لیکر پہلی ،تعمیر وطن کی ایمان طاہر سواتی نے 1107 نمبر لیکر دوسری اور تعمیر وطن کی نیہا سرفراز نے 1103نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجنیئرنگ گروپ میں پیس گروپ ہری پور کی حیا علی نے 1112 نمبر لے کر پہلی ،پیس گروپ ہری پور کے شہریار احمد نے 1111 نمبر لے کر دوسری ,تعمیر وطن مانسہرہ کی اریشہ احمد نے 1110نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پشاور بورڈ میں کل 60ہزار 907 میں سے 55ہزار 8 سو 72 پاس ہوئے ۔جن کی کامیابی کا تناسب 91فیصد رہا۔ گیارہویں جماعت میں پری میڈیکل میں 31 ہزار 585میں 28 ہزار 825 پاس ہوئے .جن کی کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہی ۔پری انجینئرنگ میں 3630 میں سے 2924 پاس ہوئے۔جنرل کمپیوٹر سائنس میں 11152 میں 8694 پاس ہوئے۔آرٹس گروپ میں 11 ہزار ایک سو 23 میں 8606پاس ہوئے۔درس نظامی گروپ میں جواد احمد نے 876 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔آرٹس گروپ میں پہلی اقراء حفاظ سکول کی حافظہ عمامہ سید ،ساحرہ گل نے مشترکہ پوزیشن حاصل کی ۔حسنہ نے 1093 نمبر لیکر دوسری اور جناح کالج کی حفصہ عامر نے 1089 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جنرل کمپیوٹر سائنس میں حضرہ مختار نے 1129 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور پچاس ہزار نقد انعام حاصل کیا۔فرحان علی، اکرام اللہ نے مشترکہ 1125 نمبر لیکر دوسری پوزیشن لی ۔تیسری اساویر بنت آصف 1122 نمبر حاصل کی ۔پری انجینئرنگ گروپ میں خانسہ خان نے 1140 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نور الایمان نے 1135 نمبر حاصل کرکے دوسری ،شمع نے 1129 نمبر حاصل تیسری پوزیشن حاصل کی۔اوور آل پری میڈیکل گروپ میں ہری پور کی رہائشی فاروڈ گرلز کالج حیات آباد کی خانسہ بی بی نے1166 نمبرلے کر کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔جناح کالج فار وومن یونیورسٹی کی یمنی طبیب 1162نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ایمان خالد نے 1160نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مالاکنڈ بورڈ میں آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری لوئر دیر کےصاحبزادہ سعود مصباح نے 1042نمبر لےکر پہلی ،محسنات اکیڈمی دیر کی سپنا بیگم نے 1029 نمبر حاصل کرکے دوسری ، خالد خان نے 1027 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جنرل سائنس اینڈ جنرل گروپ میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سرائے بالا کے محمد الیاس نے 1100 سو نمبر لے کر پہلی ،سخا کوٹ کی منزہ بیگم نے 1086 نمبر لے کر دوسری اور رومیہ خان نے 1067 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری انجینئرنگ گروپ میں اسلامیہ کالج جندول کی رومیسے 1075 حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔اسلامیہ کالج جندول لوئر دیر کی مدیحہ ثانی نے 1070 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ بٹ خیلہ کی عمرہ گل نے 1054 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری میڈیکل گروپ اوور آل میں صباء گل نے 1114 نمبر لے کر پہلی مسکان احمد سخا کوٹ مالاکنڈ نے1111 نمبر لیکر دوسری ،گلینہ رحیم نے 1103 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔صوبائی وزیر تعلیم نے تینوں بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف ،ایبٹ آباد بورڈ کے چیئرمین ملک شفیق الرحمن سے کنڑولر پروفیسر بابر ایاز ،کنڑولر سوات اور پشاور کے عارف علی خان سے خصوصی شیلڈ وصول کیں۔چیئرمین بورڈ ایبٹ آباد نے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان مہمان اعزاز سیکرٹری ایجوکیشن کو اعزازی شیلڈ دی۔جب کہ پشاور اور مالاکنڈ بورڈ کی جانب سے مہمان خصوصی کو شیلڈ دی گئیں۔
ہزارہ بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے فرسٹ ائیر اور سینکنڈ ائیر نتائج کے دیکھنے کے لیے گزٹ دیکھیں