Skip to content

انجمن اتحاد شہریاں کے زیر اہتمام سیرت النبی کی تقریب

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد(رپورٹ دلدار ستی)انجمن اتحاد شہریاں کے زیر اہتمام ربیع الاول کی مناسبت سے پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر عاطف حمید نے خصوصی خطاب کیا۔اس موقع پر صدر انجمن اتحاد شہریاں ملک سجاد سابق کنزرویٹر ہزارہ ریجن جاوید ارشد ،صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد سردار امان نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں نثار خان ایڈووکیٹ ،زوالفقار شاہ ایڈووکیٹ ،تاجر رہنما شیخ فرقان خالد ،تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سردار گل زیب ،چوہدری تنویر ،ایم ڈی مغل ،تجمل حسین ،انجمن آڑھتیاں کے رہنما غلام کبریا اور دیگر بھی شریک تھے۔تقریب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ کی سیرت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔مقررین کا کہنا تھا دین اسلام میں حضور اکرم کی سیرت پر عمل کرکے دو جہانوں میں کامیابی ممکن ہے۔آج دنیا افراتفری اور بے چینی کا شکار ہے۔بالخصوص مسلمان دنیا بھر میں بری طرح مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ان حالات میں واحد حل سیرت پر دل سے عمل کرنا ہے ۔اگر مسلمان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور اسوہ حسنہ کو اپنا لیں تو کہیں بھی ناکامی سے دوچار نہیں ہوں گے۔ ترقی کرنی ہے تو آگے نہیں بلکہ 14 سو سال پیچھے جانا ہوگا۔معاشرہ میں ناانصافیوں سے توازن بگڑ چکا ہے ،مسلمان مرکز کو چھوڑ چکے ہیں۔ہر مسلمان سے اس کی رعیت سے سوال ہوں گے۔ذندگی اسلام کے مطابق بسر کریں گے تو کامیابی حاصل ہوگی۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ ملک شفیق الرحمن کی والدہ محترمہ اور نوجوان عالم مولانا عادل شہزاد مرحوم کی وفات پر ان کی درجات بلندی کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں