خیبر پختونخوا ہیلتھ کیٔر کمیشن نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے چلنے والے بلڈنگ ہیلتھی فیملیز (BHF) پروگرام کے تحت پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل اور کیمونیکس انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر 21-22 اگست 2024 کو سوات میں دو روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد کیٹیگری 1 ہسپتالوں کے لیے کم از کم خدمات کی فراہمی کے معیار (MSDS) کا جائزہ لینا تھا، جس میں صحت کے ماہرین، منتظمین، پالیسی سازوں، اور کمیونٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ورکشاپ میں مریضوں کی دیکھ بھال، ہسپتال کے انتظام، انفیکشن کنٹرول، اور معیار کی بہتری جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، تاکہ خیبر پختونخوا کی صحت کی ضروریات کے ساتھ مطابقت پیدا کی جا سکے۔اس موقع پر ڈاکٹر اکرام غنی، چیٔرمین بورڈ آف خیبر پختونخوا ہیلتھ کیٔر کمیشن، نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے بصیرت افروز کلمات کے ساتھ ورکشاپ کا آغاز کیا، جس نے گفتگو کے لیے ایک واضح سمت متعین کی۔ جبکہ تقریب کے گزٹ آف انر خیبر پختونخوا ہیلتھ کیٔر کمیشن کے بورڈ ممبر، عزت مآب محمد ہمایون تھے۔اس ورکشاپ کے ذریعے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیٔر کمیشن نے صحت کے شعبے میں معیار کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے اپنے عزم کو مزید مضبوط کیا۔ پروگرام میں شامل تمام فریقین نے مستقبل میں بھی مل کر کام کرنے اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا۔خیبر پختونخوا ہیلتھ کیٔر کمیشن کا مقصد صوبے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا اور ہر شہری تک معیاری اور قابل رسائی طبی خدمات پہنچانا ہے۔ اس قسم کی سرگرمیاں اس مقصد کی حصولی کے لیے اہم قدم ہیں۔