سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود و ترقی خواتین سید نظر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں خوا تین ہنرمندوں کی بنائی ہوئی مصنوعات اپنی مثال آپ ہیں۔حکومت ان مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی اوران خواتین کے ہاتھوں کی بنی ہوئی مصنوعات کی تشہیر کے زریعے ان کو باعزت زورگارفراہم کرنے کیلیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیا لات کا اظہار انھوں نے محکمہ سماجی بہبود و خصوصی تعلیم و ترقی خواتین حکومت خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی ہنر مند خواتین کے ہاتھوں کی بنی ہوئی مصنوعات کی تین روزہ نمائش کے پہلے روز لگائے گئے سٹالوں کے معائنے کے موقع پر کیا۔محکمہ سماجی بہبود کے ڈائریکٹر رفیق مہمند،محکمہ سماجی بہبود کے ڈسٹرکٹ آفیسر پشاور نور محمد،ڈپٹی ڈئریکٹر ڈائیریکٹر ویمن ندرت،ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیر ایبٹ آبادسائرہ مشتاق کے علاوہ ہنر مند خواتین بہت بڑی تعداد میں موجود تھیں۔نمائش میں زمونگ کور،ماڈل انڈسٹریل ہوم،رجسٹرڑاین جی اوزکی مصنوعات کے سٹالز لگا? گئے ہیں۔۔تین روزہ نمائش 14اگست بدھ کے روز تک جاری رہے گی۔