Skip to content

ڈی ایس پی لیگل مانسہرہ ہاٸی کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔پی ٹی ایس کی خاتون لا انسٹرکٹر کی آٸی جی کو درخواست

شیئر

شیئر

ڈی ایس پی لیگل مانسہرہ کے خلاف آٸی جی پی خیبر پختونخوا کو دی گٸی درخواست میں لا انسٹرکٹر کیڈٹ کوثر علی تنولی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ پی ٹی ایس مانسہرہ میں بطور لاء انسٹرکٹر تعینات ہے اور مورخہ 7 جون 2024 سے میٹرنٹی لیو پر ہے محکمہ کے خلاف بنیادی انسانی حقوق سلوک کی خلاف ورزی اور امتیازی سلوک پر ہائیکورٹ ابیٹ آباد میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے ۔کیڈٹ کوثر نے اپنی درخواست میں الزام عاٸد کیا ہے کہ ڈی ایس پی لیگل اخلاق شاہ پراپرٹی ڈیلر ہے جو کہ پہلے PTS مانسہرہ تعینات تھا سابقہ ڈائریکٹر PTS مانسہرہ ملک اعجاز گوگا جو آج کل DO ایف سی اوگی تعینات ہیں اور مرحوم اے ایس آئی عامر خان سواتی LO/PSO نے مذکورہ DSP کو ڈائریکٹر کے خلاف سازش کر کے خود ڈائریکٹر تعینات ہونے کی پاداش میں پورے پی ٹی ایس سٹاف سمیت اور دیگر شعبہ جات سے چھٹی پہ جانے والے سب کو بلا کر میٹنگ حال میں 100/130لوگوں کے سامنے الزام ثابت کر کے شکایتی قرار دے کر ہزارہ ریجن ٹرانسفر کیا اور غلط کاموں اور سرکاری امور کوچھوڑ کر پراپرٹی کی ڈیلنگ کرنے کی انفارمیشن پر اس کا آفس سٹی تھانے سے DPO آفس میں شفٹ کیا۔کوثر بی بی نے آٸی جی پی کو دی گٸی درخواست میں مزید الزامات عاٸد کرتے ہوٸے کرتے ہوٸے کہا ہے کہ مذکورہ افسر پولیس رولز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے ,پولیس رولز میں پولیس افسران کو اپنی سرکاری ڈیوٹی کے سوا دیگر ہر قسم کی محکمہ کے تحریری حکم کے بغیر ہر طرح کی ملازمت اور کاوبار کرنے کی ممانعت ہے۔ پولیس رول باب 14 33 ایکٹ نمبر 1861-5ء کی دفعہ 10 میں سخت ممانعت کی گئی ہے کہ IGP کے خاص و تحریری اجازت کے بغیر کوئی پولیس افسر کسی قسم کا کوئی کاروبار یا مفادات سے ٹکراو نہیں کرے گا۔ کیڈٹ کوثر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا محکمہ کے ساتھ کیس ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں زیر سماعت ہے مگر ڈی ایس پی لیگر اخلاق شاہ اس کیس میں اپنے کچھ تعلق داروں کو بچانے کے لیے پرسنل ہو گیا ہے اور مداخلت کر کے حراساں کر رہا ہے کیڈٹ کوثر علی کے مطابق اخلاق شاہ نے اس کے وکلاءکو کال کر کے ساز باز کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کے مخالف پارٹی کو معاملہ کو حل کے بجائےمعاملات مزید خراب کر نے کے لیے اکسا رہا ہے۔ مزید یہ ہے کہ اخلاق شاہ کو ہائیکورٹ کے AG صاحبان کو ملتے اور سائلہ کےخلاف غلط بریف کرتے دیکھا گیا ہے۔
کیڈٹ کوثر علی تنولی نے ہزارہ ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر تفصیلات بتاتے ہوٸے کہا کہ انہوں نے ڈی ایس پی لیگل اخلاق شاہ کے خلاف آٸی جی پی اور دیگر متعلقہ فورم پر یہ درخواست دی ہے کیوں کہ مورخہ 02/08/2024 کو اس کا خاوند ہائیکورٹ ATD کا آرڈر وصول کروانے کے لیے SRC برانچ رضا خان SRC عدیل نائب SRC راجہ خورشید احمد سینئر کلرک کی موجودگی میں جناب سہیل خان OASI آیا اور سب کے سامنے کہا کہ اخلاق شاہ نے ہیڈ کلرک صاحب کو فون کر کے کہا ہے کہ کیڈٹ کوثر علی تنولی کی تنخواہ ڈسٹرکٹ مانسہرہ ایڈجسٹ کرو جبکہ ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کا واضع حکم ہے کہ تنخواہ PTS مانسہرہ دے گا اسی طرح اخلاق شاہ DPO آفس مانسہرہ میں اہم سیٹوں پر تعینات سٹاف کو کالیں کر کے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی اور اس کے قانونی حق تلفی اور نقصان پہنچانے کی کے لیے اکسا کر اس کو ہراساں کرتا ہے۔
کیڈٹ کوثر کا موقف ہے کہ اس کے ساتھ جہاں قانون کی کتابیں انصاف فراہم کرنے والے ادارے معزز عدالتیں انصاف فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں وہاں پی ٹی ایس کا ایک مخصوص گروہ شاہ جی گروہ جس کا ایک نمائندہ28 جولائی مذکورہ ڈی ایس پی منظر آم پر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
رضا خان SRC عدیل نائب SRC راجہ خورشید احمد سینئر کلرک اور سہیل ASI سے کلمہ پڑھا کر بیان لیکر اور اوپر لگائے گئے الزام بھی ڈی پی او آفس میں تعینات مذکورہDSP کے دوستوں کے علاوہ کسی سے کلمہ پڑھا کر بیان لیا جائے اگر ثابت نہ ہوسکے تو وہ ثبوت پیش کر کے ثابت کرے گی اسکی ڈیوٹی ضلع مانسہرہ جبکہ ذاتی دشمنی نکالنے کی خاطر وردی کا ناجائز استمال کرتا ہے اور یہ ایک خاتون کے کیس میں بدنیتی اور ذاتی ایماء پر مداخلت کرنے میں کیوں پیش پیش ہے؟معزز عدالت ہائیکورٹ کے حکم کے برعکس خلاف ورذی کرنے پر ڈسٹرکٹ مانسہرہ کو مجبور کرنے کے متعلق اس کے پاس 8 گواہان موجود ہیں اور وہ معزز عدالت کے حکم پر عملدرآمد روکنے اور عدالت کے حکم کے خلاف اکسانے سے متعلق عدالت میں ہی CM دائر کرے گی۔اس سلسلے میں ہزارہ ایکسپریس نیوز نے کیڈٹ کوثر کی طرف سے اخلاق شاہ کی طرف سے ڈی پی او آفس کے عملہ کو کال کرکے دباو ڈالنے کے الزامات کی تصدیق کے لیے درخواست میں دیے گیے ناموں میں سے ایک نام راجہ محمد خورشید کو کال اور میسج کرکے واقعہ کی تصدیق چاہی تو فون کال پر راجہ خورشید نے کیڈٹ کوثر کی درخواست کی تاٸید کرتے ہوٸے تصدیق کی کہ بالکل یہ معاملہ ہوا ہے ۔کیڈٹ کوثر کا مزید کہنا ہے کہ ڈی ایس پی لیگل کا کام قانونی راٸے دینا اور قانون پہ عملدرآمد کروانے میں قانونی معاونت کرنا ہے مگر اس نے جو انصاف قانونی جنگ لڑ کر حاصل کیا اسے ڈی ایس پی لیگل اپنے اختیارات کا ناجاٸز فاٸدہ اٹھا کر رکاوٹ بن کر محروم کرنا چاہتا ہےجس کی اعلی سطحی محکمانہ انکواٸری کرکے قانون کے مطابق کارواٸی کی جاٸے ۔اس سلسلے میں ہزارہ ایکسپریس نیوز نے ڈی ایس پی لیگل اخلاق شاہ کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو اخلاق شاہ نے ہزارہ ایکسپریس نیوز سے فون پر بات کرتے ہوٸے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ان کا کام تو قانون پر عملدرآمد ہے ,بہن بیٹیوں کے خلاف کوٸی کیوں جاٸے گا,میں تو ہسپتال میں زیر علاج ہوں اور میرے علم میں تو ایسی کوٸی بات نہیں نہ ہی میں نے کیڈٹ کوثر کے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ کوٸی محکمانہ انکواٸری ہوٸی تو وہ اپنا موقف دے گا۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں