Skip to content

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کا 75واں یوم تاسیس ایبٹ آباد میں بھی منایا گیا۔

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 75 سال مکمل ہونے پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام یوم تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اور کیک بھی کاٹا گیا ۔ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب جس میں پی ایف یو جے کے بانی قائد سنئیر صحافی علی احمد خان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔تقریب میں صدر ہائیکورٹ بار سردار امان ایڈووکیٹ ،عاطف خان جدون ،صدر ڈسٹرکٹ بار ،سابق صدر حاجی صابر خان تنولی ،لوکل باڈیر ایمپلائز یونین کے سرپرست شوکت کیانی، صدر اے یو جے ثاقب خان ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم ،مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری ،ممبر ایگزیکٹو کونسل محمد عامر شہزاد جدون ،جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد پریس کلب سردار شفیق احمد ،سابق صدور ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،راجہ محمد ہارون،قلندر آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عابد خان جدون،واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی نائب صدر جمیل اختر تنولی،آل ٹریڈرز فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون ،اے ٹی ایف الیکشن کمیشن کے سنیئر رہنما بنارس عباسی کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔

تقریب میں مقررین کا کہنا تھا فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا قیام دو اگست 1950میں عمل میں لایا گیا۔جس کا ملک میں آزادی اظہار رائے ،جمہوریت کے فروغ کے لئے ایک لازوال کردار ہے۔پی ایف یو جے نے ہر دور میں آمریت کے خلاف سب سے پہلے بڑھ کر کردار ادا کیا جو تاریخ کا حصہ ہے۔پی ایف یو جے کے ،قائدین نے جمہوریت کی بقاء کے لئے بڑی قربانی دی ہیں۔ببانگ دہل آواز اٹھانے پر کوڑے کھائے لیکن ان کا عزم قائم رہا۔لیکن جھکے نہیں۔مقررین کاکہنا تھا طالع آزماؤں نے ہمیشہ ،جمہوریت پر شب خون مارا جس کے خلاف پی ایف یو جے اور وکلاء نے مل کر تحریک شروع کی۔مقررین کا کہنا تھا صحافت اور صحافی کڑے وقت سے گزرے ہیں۔پاکستان کا قیام صحافت اور وکالت کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔جن کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔مقررین کا کہناتھا موجودہ دور میں صحافیوں کی زمہ داریوں میں اضافہ ہوا۔سٹیزن جرنلزم سے معاشرہ اب صحافیوں کو دیکھتا ہے جوحقائق پر معلومات فراہم کر رہے ہیں۔مقررین کا کہناتھاحق کی آواز کو دبانے کے لئے قوانین بنا کرصحافیوں کو پریشان کیا جاتا ہے اور جبری سنسر شپ لگائی جاتی ہے

۔بانی رکن پی ایف یو جے علی احمد خان کاکہنا تھا سندھ یونین آف جرنلسٹس نے جدوجہد 1948 میں شروع کی پنجاب یونین آف جرنلسٹس سے مل کر پی ایف یو جے کا آئین بنایا۔جس کا آج تک احترام جاری ہے۔پی ایف یو جے کی طویل العمری اس کا قانون اوراس پر عمل درآمد ہے۔پی ایف یو جے نے ہمیشہ اصولوں کی جدوجہد کی اس پر سودا نہیں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ صحافت کو ایڈورٹائزمنٹ نے بھی بڑی گزند پہنچائی ہے۔اصول اور اتحاد ایک ایسا ہتھیار ہے جس پر آپ قائم رہ سکتے ہیں۔75 سال سے جو جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔سابق صدر ہائیکورٹ بار حاجی صابر تنولی ایڈووکیٹ نے تقریب میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی کے جلد افتتاح کے لئے مطالبہ کی قرار داد پیش کی جس کو شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کیا ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں