ہری پور تھانہ مکھنیال پولیس کی بروقت کاروائی، دوہرے قتل اور اقدام قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ۔
تھانہ مکھنیال کی حدودہڑیالہ میں گزشتہ روز مسماۃ (آ) زوجہ محمد آصف اقبال اور ریحان محمد ولد عبدالقدیر کو قتل کرنے جبکہ مسماۃ (ن)بی بی دختر آصف اقبال اور مسماۃ(ف) کو زخمی کرنے کا واقع رونما ہوا ۔مدعی آصف اقبال کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف تھانہ مکھنیال میں زیر دفعہ302.324.109/34PPC کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ مکھنیال اعظم خان کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ مکھنیال نے ہمراہ تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں ملزم محمد اکرم ولد اشرم سکنہ ہڑیالہ کو گرفتار کر لیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے پولیس کی کاروائیاں جاری