Skip to content

سکندر خان خلیل سٹوڈنٹ ہوپ فاؤنڈیشن کے نئے صدر منتخب، نوٹیفیکیشن جاری۔

شیئر

شیئر

رپورٹ : حمزہ احسان

(اسلام آباد) سکندر خان خلیل کو سٹوڈنٹ ہوپ فاؤنڈیشن کا نیا صدر منتخب کر دیا گیا۔
جس کا نوٹیفیکیشن فاؤنڈر سٹوڈنٹ ہوپ فاؤنڈیشن اسامہ شریف اور کور کیبینٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ سٹوڈنٹ ہوپ فاؤنڈیشن کی کور کیبینٹ کے اجلاس میں فاؤنڈر اسامہ شریف اور دیگر کابینہ کی باہمی مشاورت سے سکندر خان خلیل کو صدر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر سکندر خان خلیل نے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور تربیتی مواقع فراہم کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عصر حاضر میں نوجوانوں کو ٹیکنیکل کورسز اور مہارتوں کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ اپنی بھرپور کوششیں کریں گے۔ سکندر خان خلیل نے اجلاس کے شرکا سے خطاب میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایسے طلباء جو اپنے تعلیمی اخراجات پورا نہیں کر سکتے، ان کے لیے مختلف پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے تاکہ ان کی مدد کی جا سکے۔ سٹوڈنٹ ہوم فاؤنڈیشن کی کور کمیٹی نے سکندر خان خلیل پر پورے اعتماد کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کوشش کرنے کے عظم کو دہرایا۔
فاؤنڈر سٹوڈنٹ ہوپ فاؤنڈیشن اسامہ شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکندر خان خلیل کی فاؤنڈیشن کے لئے محنت اور کوشش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ہم امید کرتے ہیں سکندر خان خلیل کی سربراہی میں فاؤنڈیشن مزید نئے ترقی کرے گی اور پہلے سے زیادہ فلاحی سرگرمیاں، سیمینارز، ورکشاپس، آگاہی پروگرامز اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے مواقع گراہم کرے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں