سروس ڈلیوری سنٹر ایبٹ آباد کے ملازمین کی طرف سے ہڑتال اور تحصیلدار کی معطلی کے بعد ڈپٹی ڈاٸریکٹر ڈیٹا بیس اور 21 ملازمین کو بھی تبدیل کر دیا گیا,سینٸیر ممبر بورڈ آف ریوینیو کی طرف سے ہڑتالی کمپیوٹر آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری ہونے اور وزیر مال کی طرف سے سروس ڈلیوری سنٹر کے تحصیلدار کی معطلی کے بعد بورڈ آف رینو خیبر پختونخواہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس محمد سجاد کو ایبٹ آباد سے تبدیل کردیا، انکی جگہ صوابی سے فرح محسود کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایبٹ آباد تعنیات کردیا ہے موصوف پر الزام ہے کہ چند روز قبل تحصیلدار کے خلاف ہڑتال کرانے میں اس کا ہاتھ تھا جس پر ایبٹ آباد کی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا تھا۔