Skip to content

تورغر اشاڑی حادثہ ,لاٸق محمد خان کی انتقامی سیاست کا نتیجہ ہے۔مظاہرین

شیئر

شیئر

تورغر تحصیل جدباء کے علاقے سوری اشاڑی گاڑی حادثہ, ایم پی اے لائق محمد خان کی انتقامی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے, مظاہرین ۔ضلعی انتظامیہ ایم پی اے کی چاپلوسی بند کرے اور عوام کی تکلیف ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے مظاہرین ۔
تفصیلات کے مطابق تورغر کی تحصیل جدباء کے علاقے سوری اشاڑی روڈ پر گزشتہ روز گاڑی حادثہ پیش ایا جس میں خاتون سمیت دو افراد جانبحق ہوئے اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے

,مقامی لوگوں کے مطابق روڈ حادثہ ضلع انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ,روڈ صفائی کیلئے آٸی ہوٸی مشینری کو انتظامیہ نے واپس کیا جس کے خلاف علاقے کہ عوام نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر گیٹ پر شدید احتجاج کیا ,احتجاج میں ایم پی اے لاٸق محمد خان اور ضلع انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گٸی ,مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کی انتقامی سیاست کی وجہ سے گزشتہ روز سوری اشاڑی روڈ پر حادثہ ہوا جس میں دو افراد کی قیمتی جانیں چلی گٸیں اور چار افراد شدید زخمی ہوئے ,حادثہ اس مقام پر پیش آیا جہاں روڈ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند تھا, مظاہرہن نے مزید کہا کہ روڈ کھولنے کیلئے مشینری بھیجی گٸی تھی مگر تورغر کے ایم پی اے لاٸق محمد خان نے انتقامی سیاست کی وجہ سے انتظامیہ کو مشینری واپسی کی ہدایت دی

جس پر مشینری وہاں سے واپس کر دی گٸی اور دو دن بعد اسی مقام پر حادثہ پیش آ گیا ,مظاہرین نے احتجاج میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ اور موجودہ ایم پی اے لاٸق محمد خان کے خلاف نعرے درج تھے ۔مقامی زراٸع کے مطابق اس اثنا میں مظاہرین کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور ایم پی اے نے مزاکرات کیے اور ان مذاکرات میں روڈ صفائی کیلئے مشین بھیجنے اور دو کلو میٹر روڈ کی منظوری کے ساتھ زخمیوں کی ہسپتال کا خرچہ بھی حکومت کی طرف سے دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں