Skip to content

پاکستان مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کےضلعی سیکرٹریٹ میں ایک تقریب کا انعقاد

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

پاکستان مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کےضلعی سیکرٹریٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر ملک محبت اعوان اور ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی نے کی تقریب میں مسلم لیگ ن تحصیل لوہر تناول کی صدارت کے لیے تاج محمد کو صدر اور ملک زبیر کو مسلم لیگ ن تحصیل لوہر تناول کا جنرل سیکرٹری نامزد کر کے بمعہ کابینہ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور حلف برداری کی گئی مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری اطلاعات سہیل ندیم اعوان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والی تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی تحصیل صدر ایبٹ آباد شوکت ہارون خان جدون ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم خان جدون ضلعی نائب صدر احمد نواز خان جدون ضلعی نائب صدر ملک جمیل نائب صدر عنایت شاہ سوشل میڈیا ٹیم تحصیل لوہر تناول کے صدر زبیر تنولی ملک محسن سردار ساجد اور کثیر تعداد میں پارٹی عہدیددان اور کارکنان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محبت اعوان نے کہا ہے آپ تحصیل لوہر تناول کے لوگوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقیاتی کاموں پر یقین رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک دفعہ پھر ملک کو بحرانوں سے نکالے گئی انھوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سول نافرمانی سے شروع ہونے والا گھناؤنا کھیل ،امریکی سازش ، سائفر ،آئین شکنی سے ہوتا ہوا سانحہ 9 مئی تک آپہنچا۔اس سارے کھیل میں ایک حقیقت سب پہ عیاں ہوئی کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ شرپسندوں کا ایسا گروہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچاکر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو تکمیل تک پہنچانا ہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل لوہر تناول کے نئے عہدیداران پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ آپ احسن طریقے سے پورا کریں گے آپ میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے مسلم لیگ ن آپ لوگوں کے مستقبل کی اور محب وطن سیاسی جماعت ہے میاں محمد نواز شریف کے دور میں میگا پراجیکٹ مکمل ہوئے موٹر ویز بنی بجلی کے منصوبے مکمل ہوئے انشاءاللہ ایک دفعہ پھر ملک کی معیشیت مستحکم ہو گئی انھوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کو تکلیف یہ ہے کے ملکی معاشی میں استحکام آرہا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ سرمایہ کاری آنے اور اسٹاک ایکسچینج کی بہتری پر تکلیف ہے تقریب کے اختتام پر نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی گئی

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں