Skip to content

جراٸم پیشہ عناصر سے روابط,تھانہ سٹی میں تعینات ASI شاہد داود معطل,محکمانہ انکواٸری شروع۔

شیئر

شیئر

محکمہ پولیس ضلع مانسہرہ میں سزا و جزا کا عمل جاری ، جرائم پیشہ عناصروں کے ساتھ روابط پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ایک اور اے ایس آئ رینک کے آفیسر کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔

عوامی شکایات پر انھوں نے تھانہ سٹی میں تعینات اے ایس آئ شاہد داود کو معطل کردیا ، پولیس ملازم کو چارج شیٹ کرکے 7 دنوں کے اندر اندر اپنا تحریری جواب جمع کرانے کی ہداہت کر دی

معاملے کی شفاف انکوائری کے لیئے ڈی پی او مانسہرہ نے ایس پی رینک کے آفیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ایس پی اوگی معطل اے ایس آئ کی مکمل انکوائری کریں گے۔انکوائری کے بعد پولیس ملازم کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس کا کوئ آفیسر یا جوان جرائم پیشہ عناصروں کے ساتھ روابط رکھنے میں ملوث پایا گیا تو انکے خلاف اسی طرح سے کاروائ عمل میں لائ جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئ گنجائش نہیں ہے۔محکمہ کے لیئے بےعزتی کا باعث بننے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف آئندہ بھی سخت سے سخت محکمانہ کاروائیاں عمل میں لائ جائیں گی اور انھیں محکمہ سے نکال باہر پھینک دیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں