Skip to content

خانپور نہر میں دو سگے بھاٸی ڈوب کر جانبحق,دونوں بچے افغان مہاجر ہیں

شیئر

شیئر

ہری پور
خانپور ڈیم سے نکلنے والی نہر میں پولیس اسٹیشن کے قریب دو سگے بھائی ڈوب کر جانبحق,ڈوبنے والوں میں دس سالہ سمیر اور نو سالہ ابوبکر عمر پسران بلال شامل ہیں۔مقامی زراٸع اور ریسکیو سروس کے ترجمان کے مطابق وقوعہ دو بجے کے قریب پیش آیا, ڈوبنے والے دونوں بچے افغان مہاجر ہیں اور محلہ راجگان خان پور کے رہاٸشی ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر خیبر پختونخوا ریسکیو سروس 1122 ہری پور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی واٹر ریسکیو/غوطہ خور اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچیں اور ریسکیو 1122 ٹیم نے مقامی لوگوں کے ہمراہ واٹر سرچ آپریشن کر کے ڈوبنے والے دونوں بچوں کے جسد خاکی نکال کر ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیے۔ریسکیو سروس نے تصدیق کی ہے کہ جانبحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں سگے بھائی تھے ,ڈوبنے والے بچوں کی شناخت سمیر عمر 10 سال اور ابو بکر عمر 09 سال ساکنان خانپور (افغان مہاجر) کے نام اور پتہ سے ہوٸی ہے۔زراٸع کے مطابق دونوں بچے نہانے کے لٸیے نہر پر گٸیے اورڈوب کر جانبحق ہو گیے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں