ایبٹ آباد
ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز خیبرپختونخواپروفیسر عمر علی خان نے کہا ہےکہ صوبے کے تمام کامرس کالجز اپنے طلبہ کو اس قابل بنائیں کہ وہ اپنے ذاتی کاروبار چلا سکیں اور سرمایہ داروں کے کاروبار کی اچھی تنظیم کرسکیں جس سے ملک و قوم بھی ترقی کرے اور بیروزگاری کا بھی خاتمہ ممکن ہو فارغ التحصیل طلبہ کے لیے گریجویٹ پلیسمنٹ ڈیسک بنا کر انھیں عملی زندگی میں مدد فراہم کی جائےطلبہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب کی جائے تمام پرنسپل صاحبان ہر مہینے کارکردگی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروائیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تجارت کی اہمیت بیان فرمائی اس حوالے سے احادیث مبارکہ کالجز میں نمایاں جگہ پر چسپاں کی جائیں تاکہ بچوں میں کام کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو اور وہ دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود دوسروں کے سہارا بنیں
وہ گزشتہ روز گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ایبٹ آباد کے مین ہال میں منعقدہ سالانہ کارکردگی جائزہ اجلاس 2024 کی صدارت کر رہے تھے تقریب میں سابقہ ڈی جی پروفیسر محمد ندیم،سابقہ ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر امجد رفیق اور پورے صوبے سے تمام میل فیمیل کالجز کے پرنسپلز اور ڈائریکٹوریٹ کے افسران ڈائریکٹر ایڈمن پروفیسر سمیع اللہ خان،ڈائریکٹر پلاننگ پروفیسر داؤد خان اور خصوصی طور پر
خیبرپختونخوا کامرس کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر وحید خٹک نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز پروفیسر حافظ قاسم کی تلاوت سے ہوا
اور میزبانی کے فرائض
ڈاکٹر حافظ محمد شفیق الرحمن عباسی نے ادا کیے
کالج کے پرنسپل پروفیسر اسد نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا تقریب کے آغاز میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو کر سب نے اپنے وطن مملکت خداداد پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا۔
پروگرام کے مثالی انتظامات کوارڈینیٹر پروفیسر سردار محمد ارشد،پروفیسر ڈاکٹر قاضی سلطان محمود،پروفیسر محمد ادریس کی سربراہی میں قائم مختلف کمیٹیوں نے بڑے احسن طریقے سے کیے ۔پروفیسر مہتاب خان،
پروفیسر محمد فہیم،پروفیسر کلیم اللہ خان،پروفیسر گل زیب، پروفیسر خرم خان،پروفیسر نعمان خٹک،پروفیسر کامران عباسی،پروفیسر طاہر،پروفیسر آصف،ہروفیسر ملک بلال،لائق حسین،پروفیسر یوسف عباسی،رضوان الحق اور ان کے ساتھیوں نے مثالی کردار ادا کیا۔اجلاس میں چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ پروفیسر ریاض محمد نے بھی خطاب کیا انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کالجز میں
Cheating Free zone
بنائے جائیں تاکہ ہمارے بچے صحیح معنوں میں معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عمر علی خان نے خیبرپختونخوا کامرس کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر وحید خٹک، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر حافظ محمد شفیق الرحمن عباسی اوران کے ساتھیوں کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے محکمہ کی ترقی کے لیے اپنا وژن پیش کیا۔ انہوں نے بطور ڈائریکٹر جنرل اپنی 90 دن کی کارکردگی بھی پیش کی۔ ایک جامع پریزنٹیشن میں اپنی اہم کامیابیاں سامعین و ناظرین کے سامنے رکھیں جنھیں بہت ذیادہ سراہا گیا
ڈی جی کامرس ایجوکیشن نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں گورنمنٹ گرلز کامرس کالج کا قیام خان، تیمرگرہ (رانی) کے گرلز کامرس کالج کا دوبارہ آغاز،ڈائریکٹوریٹ کی سولرائزیشن کامرس کالجوں کی زیر قبضہ عمارتوں کو واگزار کروایا جائے گا
ADP سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت عمارتوں میں 4 بوائز کامرس کالج کا قیام عمل میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔
عزت مآب ڈائریکٹر جنرل نے پرنسپلز کو خصوصی ٹاسک دیے اور ھدایات دیں کہ ان فیصلوں پر صحیح معنوں میں عمل کیا جائے۔ طلباء میں کاروبار سے متعلق لیکچرز کا انعقاد کیا جائے
کالج کی سطح پر طلباء کو
آئی ٹی سے متعلق مختصر مہارتوں کا آغاز کیا جائے
کالج کی سطح پر گریجویٹ پلیسمنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے مستقبل کی کوششوں کا روڈ میپ بھی دیا۔ SSC سطح پر انٹرپرینیورشپ کا تعارف کروانے لیے مضامین شامل کروائے جائیں گے ڈائریکٹوریٹ کے لیے ویب سائٹ کا آغاز کیا جارہا ہے
گریڈ 21 میں ترقی کا مسئلہ حل کروانے کی پوری کوشش کی جائے گی
KPPSC کے ذریعے خالی آسامیوں کو پُر کیا جائے گا کورسز کو مارکیٹ اورینٹڈ بنانے کے لیے ان پر نظرثانی/اپ ڈیٹ کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ کالجوں کے پرنسپلز نے اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں ان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وقت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نئے کورسز متعارف کرانے کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔