مانسہرہ پولیس نے مورخہ 2024-06-13کو آلائیڈ بینک چنار روڈ پر ہونے والی ڈکیتی کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے لوٹی گئی رقم میں سے 84لاکھ روپے،لوٹی گئی رقم میں سے خریدی گئی موٹرسائیکل، آلہ واردات پستول اور وقوعہ میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل بھی ریکور کرلی۔
گرفتار ملزمان کا تعلق تورغر اور راولاکوٹ کشمیر سے ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد اقبال ولدمحمد ظریف خان سکنہ جدباء تورغر(2)صدام کبیر ولد محمد کبیر سکنہ حسین کوٹ راولاکوٹ آزاد کشمیر(3)شریک ملزم عزیز ولد مطیع اللہ سکنہ جدباء تورغر (4)ریاض اللہ ولد تاجیر اللہ سکنہ جدباء تورغر شامل جبکہ ایک دیگر شریک ملزم جوکہ محکمہ جنگلات کا ملازم ہے عابد ولد شاہ روزم سکنہ تورغر کی گرفتاری باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 13.06.2024کو بوقت 4بجکر 57منٹ پر2نامعلوم موٹرسائیکل سوار آلائیڈ بینک چنار روڈمانسہرہ میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر بینک کے عملہ کویرغمال بنا کر بینک سے 1کروڑ 30لاکھ 66ہزار چوالیس روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔جس پر تھانہ لاری اڈہ مانسہرہ میں مقدمہ علت نمبر 455جرم 392/34PPCرجسٹرڈ ہوا۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور اور دیگر سینئیر افسران موقع پر پہنچے اور ڈی پی او مانسہرہ نے اپنی نگرانی میں ضلع کے ماہر اور قابل ترین افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔
سپیشل ٹیم نے تمام تر جدید سائنسی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا اور دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی گئی۔بینک ڈکیتی مانسہرہ پولیس کے لیئے ایک بڑا چیلنج تھی جس پر مانسہرہ پولیس نے دن رات انتھک محنت کرکے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا بلکہ شریک ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان سے پولیس نے لوٹی ہوئی رقم میں سے 84لاکھ روپے،لوٹی ہوئی رقم سے خریدا گیا موٹرسائیکل،آلہ واردات پستول اور وقوعہ میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل بھی ریکور کرلی۔مقدمہ میں عابد ولد شاہ روزم جو کہ محکمہ جنگلات کا ملازم ہے کی گرفتاری بقایا ہے۔جسکی گرفتاری کے لیئے سپیشل ٹیم کی کوششیں جاری ہیں جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی مزید رقم بھی ریکور کرلی جائے گی۔