Skip to content

کمشنر ہزارہ اور ڈی ائی جی ہزارہ کا دورہ ہری پور ،علماء اکرام ،اہل تشیع اکابرین اور امن کمیٹی ممبران و عہدیداران سے ملاقات

شیئر

شیئر

کمشنر ہزارہ سہید ظہیر السلام اور ڈی ائی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ہری پور کا ہنگامی بنیادوں پر دورہ ،مختلف مسالک کے علماء اکرام ،اہل تشیع اکابرین اور امن کمیٹی ممبران سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد ،ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر ،ایس پی سپیشل برانچ ہزارہ ریجن خبیر خان اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔ اج شاہ محمد میں پیش انے والے افسوسناک واقع کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔مختلف مسالک کے علماء اکرام ،اہل تشیع اکابرین اور امن کمیٹی کے ممبران نے اپنے درپیش مسائل کے حوالے اگاہ کیا ۔آج پیش انے والی افسوسناک واقع پر افسوس کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر ہری پور ،ڈی پی او ہری پور کے ساتھ ساتھ دیگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے کردار کو سراہا۔


کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ نے شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ صبر و استقامت کا درس دیتا ہے ۔ضلع ہری پور امن کا گہورہ ہے کسی کو بھی امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی اجازت نھی دیں گے ۔سب کو مل کر ضلع کے امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بہترین حکمت عملی سے حالات کو کنٹرول کیا گیا ہے ۔علماء اکرام اور اہل تشیع اکابرین پر مشعمل 20 رکنی کمیٹی تشکیل جارہی جس کا مقصد افعام و تعفہم سے ساتھ مسائل کا حال نکالنا ہے تاکہ آئیندہ ایسے واقعات کے رونما ہونے سے بچاجاسکے ۔علماء اکرام ،اہل تشیع اکابرین اور امن کمیٹی ممبران نے اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی اور معملہ کو باہمی مشاورت سے مل کر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں