تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کی کچہری میں ہفتہ تیرہ جولاٸی کو دن ساڑھے دس بجے کے قریب قتل کیس میں عدالت میں پیشی پر لاٸے گٸیے ملزم پر احاطہ عدالت کے اندر کورٹ روم کے سامنے مدعی پارٹی نے فاٸرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزم جاٸے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
زراٸع کے مطابق مقتول زاہد ولد فاروق خان سکنہ مانجیہ سابق چٸیرمن مجوہاں پرویز خان کا داماد ہے جو گزشتہ سال قتل ہونے والے افسر خان کے کیس میں نامزد ملزم تھا جسے گزشتہ روز جیسے ہی عدالت میں پیش کرکے باہر لایا گیا اور ملزم کورٹ روم کے باہر انتظار کر رہا تھا کہ مقتول افسر خان کے بیٹے نے مبینہ طور پر اندھا دھند فاٸرنگ کرکے اپنے والد کے قتل کس میں نامزد ملزم زاہد سکنہ مانجیہ کو قتل کر دیا اور ملزم فرار ہونے مں کامیاب ہو گیا جس کے نتیجے میں بار ایسوسی ایش ایبٹ آباد کا ہنگامی اجلاس ہوا اور ایبٹ آباد میں تحصیل بار جوڈیشل کمپلیکس حویلیاں کے احاطے میں قتل کے افسوسناک واقعہ پیش پر شویش کا اظہار کرتے ہوٸے اس واقعہ کو سیکورٹی اداروں کی لاپرواٸی اور غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوٸے کہا کہ اس خطرناک واقعہ نے عدالت کے احاطے میں ہمارے قانونی پیشہ ور افراد کی سلامتی کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔اس سلسلے ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل عثمان علی خان نے کہا کہ ایبٹ آباد بار ایسوسی ایشن موجودہ سیکیورٹی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتی ہےاور وکلاء کے تحفظ کے لیےضروری اقدامات پر عمل درآمد کے لیے کے پی بار کونسل کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔
ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد نے مقامی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وکلاء کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں۔اس سنگین صورتحال کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد نے 15 جولائی 2024 بروز پیر کو مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یہ ہڑتال حکام کے لیے ہمارے سیکیورٹی خدشات کو فوری اور مناسب طریقے سے دور کرنے کے لیے ایک کال ٹو ایکشن ہے۔
ہم تمام ممبران سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری حفاظت کی اہمیت اور فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دینے کے لیے اس ہڑتال کی حمایت کریں۔