Skip to content

تورغر میں اولسی پاسون اور تحریک نوجوانان کا امن واک

شیئر

شیئر

تورغر ضلعی ہیڈکوارٹر جدباء میرہ گٸی بازار میں اولسی پاسون اور تحریک نوجوانان تورغر کے قیادت میں امن مارچ واک کا اہتمام کیا گیا اس واک میں اولسی پاسون کے نوجوانان فیضان کامریڈ ,ارباز خان ,انیس خان ,تحریک نوجوانان تورغر کے اہم رکن راحت اللہ خان امن واک کی قیادت کی ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر کے ہیڈ کوارٹر جدباء میں اولسی پاسون تحریک اور تحریک نوجوان تورغر کے زیر انتظام ایک امن واک کیا گیا اس امن واک میں نوجوانوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے

جن پر
امن دلی سکون ہے، جو ہمیں اندرونی خوشی اور تسکین بخشتا ہے۔ یہ نفرتوں کو ختم کر کے محبت، احترام اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔ امن کی راہ پر چل کر ہی ہم ایک خوشحال اور پرامن معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں جیسے نعرے درج تھے ۔
گزشتہ روز ضلعی ہیڈکوارٹر جدباء میرہ گٸی بازار میں اولسی پاسون اور تحریک نوجوانان تورغر کے قیادت میں ہونے والے اس امن مارچ میں خیبر پختونخوا میں آپریشن عزمِ استحکام اور دہشت گردی کے حوالے سے امن کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا گیا واک میں میں اولسی پاسون کے نوجوانان فیضان کامریڈ ,
ارباز خان ۔انیس خان ۔امداد کامریڈ اور تحریک نوجوانان تورغر کے رکن راحت اللہ خان اور دیگر سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اور مارچ سے خطاب کیا

اور حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوٸے شہریوں کے مساٸل اور خاص طور پر طرز حکمرانی میں بہتری اور تورغر کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے,خیالی پلاو پکانے اور جھوٹی کہانیاں سنانے اور تنازعات پیدا کرنے سے گریز کرے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں