Skip to content

جمیل عباسی کی تصنیف جنت ارضی ایبٹ آباد کی تقریب رونمائی

شیئر

شیئر


رپورٹ: محمد خان عباسی

ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے زیر اہتمام معروف ادبی شخصیت محمد جمیل عباسی کی تصنیف ,,جنت ارضی ایبٹ آباد،، کی رونمائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایبٹ آباد پریس کلب میں تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز رحیم سابق چیف سیکرٹری جب کہ صدارت کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام نے کی ۔
تقریب میں ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے سینئر نائب صدر سابق ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون ،صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار آمان خان سیکرٹری اباسین آرٹس کونسل خالد وحید قریشی ،آفتاب احمد کے علاوہ علم ادب سے وابستہ شخصیات ،ماہر تعلیم، سیاسی مذہبی شخصیات ،آرٹس کونسل کے اراکین فنکار وگلوکار،شعراء بھی شریک تھے۔
مقررین نے مصنف کی ایبٹ آباد کی سیاحتی ثقافتی اور سماجی زندگی پر مبنی تصنیف کو ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا۔تقریب میں پروفیسر عادل سعید قریشی اور عبدالوحید بسمل نے مصنف کی تصنیف پر مقالہ پیش کیا۔مقررین کا کہنا تھا مصنف نے علمی وادبی دنیا میں تہذیبی،معاشرتی ،مشاہیر کا اعتدال کے ساتھ تذکرہ اور موزانہ کیا ۔جو لائق تحسین ہے۔
کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام سابق سابق چیف سیکرٹری اعجاز رحیم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ فنون لطیفہ میں ادیب اور شاعر کے مشاہدات معاشرے کی عکاس ہوتے ہیں ۔


جمیل عباسی نے زندگی کی کئی دہائیوں کانچوڑ اس کتاب میں پیش کیا ہے۔علم دانش سے وابستہ لوگ جانتے ہیں کائنات کے رنگ بدلتے رہتے ہیں۔کتاب کی تصنیف گھٹا ٹوپ اندھیرے میں علم کی روشنی ہے۔معاشرے میں امید کی جو کرن ہے وہ ان تحریروں کی بدولت ہے۔
جس نے مایوس اور ناامید قوموں کو فتح اور کامرانی سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد ایسا خطہ ہے جو یہاں آتا ہے یہیں کا ہو جاتا ہے۔ایںٹ آباد کے عوام اپنے حسن اخلاق سے گرویدہ کرتے ہیں جو دل و دماغ کو خرید لیتے ہیں
۔ہزارہ کے عوام قدر کرنے والے لوگ ہیں۔کتاب کے مصنف جمیل عباسی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کتب کی اشاعت میں متعدد شخصیات نے معلومات فراہم کی جو کتاب کا حصہ ہے۔انہوں نے معاونت اور معلومات دینےوالے افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
تقریب کے اختتام پر انہوں نے مہمان خصوصی سمیت دیگر شرکاء کو کتاب بھی ہدیہ کی۔اور مہمان خصوصی ہو خصوصی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں