Skip to content

تاجر اتحاد گروپ نے چیئرمین کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کرلیا

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

تاجر اتحاد گروپ نے چیئرمین کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کرلیا۔شہر کے سب سے بڑے تاجروں کے نمائندہ گروپ نے آئندہ تین سال کے لئے شیخ نثار احمد کوبلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا ہے الیکشن کمیشن نے ان کا تیسری مرتبہ بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔اس سلسلہ میں جاری شیڈول کے مطابق تاجر اتحاد گروپ کا اجلاس ہوا۔ جس میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین عظمت خان تنولی وائس چیئرمین شیخ عتیق الرحمن کی موجودگی مدمقابل امیدوار مجائد خان جدون نے دستبرداری کی ۔جس پر الیکشن کمیشن نے شیخ نثار احمد کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔جب کہ اس موقع پر آل ٹریڈرز فیڈریشن کے سابق صدر سردار شاہنواز ،سابق جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون ،سینئر تاجر رہنما بنارس عباسی ،طارق تنولی ،رشید احمد لودھی ،سردار محمد سعید ،قمر اقبال جدون ،سمیع اللہ خان ،زبیر یوسف ،سعیدمغل ،فیصل عباسی ،سردار رومان کے علاوہ مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک تھے۔شرکاء نے سابق چیئرمین کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تیسری مرتبہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔اس موقع پر نومنتخب چیئرمین شیخ نثار احمد کا کہناتھا تاجروں کی فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے زندگی وقف کر رکھی ہے۔ایبٹ آباد میں تاجربرادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی عزت نفس کی بحالی کے لئے تاجر اتحاد کا کردار ڈھکا چھپا نہیں ہے۔مشکل حالات میں آل ٹریڈرز فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر تاریخ ساز اقدام اٹھائے گئے ہیں۔جنہوں نے مرحوم بانی آل ٹریڈرز فیڈریشن علی اصغر خان کی یاد کو تازہ کیا ۔انہوں نے سردار شاہنواز کو مرحوم علی اصغر خان کا ثانی قرار دیتے ہوئے ان کی جرات مندانہ نمائندگی کو بھی سراہا ہے۔جنہوں نے ایبٹ آباد کی تاریخ میں تاجروں کے لئے ببانگ دہل انتظامیہ کے سامنے حق نمائندگی ادا کیا ہے۔نومنتخب چیئرمین نے تاجروں کو اسی طرح اتحاد اتفاق ویکجہتی کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہر کے تاجروں کا تاجر اتحاد کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے ۔جس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔اس موقع پر مقررین نے شیخ نثار احمد کی ولولہ انگیز قیادت کو سراہتے ہوئے دوبارمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں