ایبٹ آباد ۔
نرسزمحکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔نرسنگ وہ پیشہ ہے جس کی موجودگی مریض کے لیے امید اور اعتماد کا باعث بنتی ہے ،نرسز انسانیت کی خاموش محافظ ہیں جو اپنی محنت محبت اور شفقت سے مریضوں کی زندگیوں میں روشنی بکھیرتے ہیں۔ نرسز کی خدمات کسی بھی قیمت سے بڑھ کر ہیں کیونکہ وہ دل سے خدمت کرتے ہیں اور روح سے شفاء دیتی ہیں جہاں بچے والدین کو چھوڑ جاتے ہیں نرسز وہاں سے انسانی خدمت کا آغاز کرتی ہیں۔ ہزارہ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریٹائرڈ نرسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کنونشن کے انعقاد کے لئے مشاورتی اجلاس میں نرسز رہنماؤں نےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔جنرل سیکرٹری شازیہ بشیر کے زیر صدارت اجلاس میں صدر تنویر،میڈیا کوارڈنیٹر مس نویدہ ،نازیہ بی بی، شبانہ ، نائب صدر شہناز، سیکرٹری خالدہ سمیت ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی ممبران نے شریک تھے.جس میں نرسز کے شعبہ سے منسلک نرسز کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرنے اور نرسز کو دوران کام پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا،مقررین کا کہنا تھا معاشرے میں نرسزایک اہم حیثیت رکھتی ہیں مختلف طبقات کی جانب سے تنقید کا نشانہ۔بنایا جاتا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نرسز کی عزت نفس کی بحالی اور جائز مقام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں اور محکمہ صحت اور معاشرے میں ان کو ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے عزت و احترام دیا جائے جیسے معاشرے میں اساتذہ کردار سازی کرتے ہیں اور نونہالوں کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں نرسز مایوسی میں مبتلا مریضوں کے لیے معاون و مددگار بن کر ان کو مرض و بیماری کے خلاف جنگ لڑنے اور صحت و تندرست زندگی گزرانے کے لیے امید کی کرن ثابت ہوتی ہیں نرسز کی خدمات کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے کیونکہ انبکی محبت و شفقت کا کوئی نعمل بدل نہیں معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو چائیں کے وہ دیگر شعبوں کی طرح نرسز کے شعبہ سے منسلک قوم کے معماروں اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو عزت و احترام سمیت ان کا جائز حق. فراہم کریں ۔