Skip to content

پی سی بی کے زیر اہتمام بلاٸنڈ کرکٹ سپر لیگ ایبٹ ٰآباد میں جاری

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 2024 کے پہلے دن دو میچز کھیلے گئے ۔پہلا میچ پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا گیا ۔سندھ نے ٹاس جیت کے پنجاب کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی ۔پنجاب کی پوری ٹیم 2•18اوورز میں 158 رنز بنا کے آؤٹ ہو گئی

جبکہ سندھ نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 5•19اوورز میں پورا کر لیا۔میچ کے بہترین کھلاڑی محمد صفدر قرار پائے ۔
جبکہ دوسرا میچ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا ۔خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کے بلوچستان کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی ۔بلوچستان نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنائے ۔جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنا سکی۔بلاچستان نے میچ 27رنز سے جیت لیا۔میچ کے بہترین کھلاڑی ہارون خان قرار پائے ۔
لیگ کے دوسرے دن بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں